ETV Bharat / state

" پشمینہ" میں میرا کردار متاثرکُن ہے: بالی ووڈ اداکارہ گڈی ماروتی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 2:15 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ گڈی ماروتی نے کہا کہ " پشمینہ" میں میرا کردار متاثرکُن ہے۔ کشمیر کی جنت جیسی خوبصورتی اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی میں اب بھی کوئی فرق نہیں آیا۔ اس موقعے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے بالی ووڈ اداکارہ گڈی ماروتی کے ساتھ پشمینہ کی کہانی اور پشمینہ میں گڈی کے کردار سے متعلق خصوصی گفتگو کی۔

ETV Bharat exclusive interview with Bollywood actress Guddi Maruti
ETV Bharat exclusive interview with Bollywood actress Guddi Maruti

" پشمینہ" میں میرا کردار متاثرکُن ہے: بالی ووڈ اداکارہ گڈی ماروتی

سرینگر: کشمیر کی کہانی پر مبنی " پشمینہ" سیریل اس وقت سرینگر کے مختلف مقامات پر شوٹ ہورہا ہے۔ ایسے میں نہ صرف یہاں کے مقامی ادکار اس میں کام کررہے ہیں بلکہ بالی ووڈ کے کئی نامور اداکار بھی اہم رول میں نظر آرہے ہیں۔ بالی ووڈ کی مشہور مزاحیہ اداکارہ گڈی ماروتی بھی "پشمینہ"میں دادی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے بالی ووڈ اداکارہ گڈی ماروتی کے ساتھ پشمینہ کی کہانی اور ان کے کردار سے متعلق خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ" پشمینہ" ایک دلچسپ کہانی ہے جو کہ کشمیر پر مبنی ہے اور میں اس سیریل میں دادی کا رول نبھا رہی ہوں اور اس رول کے کرنے میں مجھے بے حد مزا آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر خوبصورتی کے ساتھ ساتھ روایتی پکوانوں کی بھی منفرد جگہ، اداکارہ گڈی ماروتی

انہوں نے کہا کہ 35 برس بعد کشمیر آئی ہوں۔ 90 کی دہائی سے قبل بالی ووڈ کی کئی فلموں کی شوٹنگ میں یہاں کرچکی ہوں۔ تاہم کشمیر کی خوبصورتی اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا اور بالی ووڈ کا رشتہ پھر سے جڑ رہا ہے۔ جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ ایسے میں نہ صرف فلم ٹور ازم کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ بلکہ یہاں کے مقامی لوگوں کو روزگار کمانے کا موقع بھی ملتا ہے۔ گڈی ماروتی نے کہا کہ جہاں کشمیر کو دنیا میں خوبصورت ترین جگہ کے طور پر مانا اور جانا جاتا ہے۔ وہیں پہناوے اور کھانے پینے کے اعتبار سے بھی یہ اپنی ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔ خواہ وہ یہاں کا روایتی وازوان ہو یا دیگر قسم کے پکوان۔

انہوں نے کہا کہ وادیٔ کشمیر میں ماحول کافی بہتر ہے اور یہاں کی وادیاں دنیا بھر کی خوبصورتی کے سامنے ایک عمدہ مثال ہے ۔ا نہوں نے مزید کہا کہ میں نے سوئزر لینڈ، امریکہ وغیرہ میں جاکے شوٹنگ کی ہے لیکن وادیٔ کشمیر میں شوٹنگ کرنا ایک الگ تجربہ ہے۔ بات چیت کے دوران انہوں نے کشمیر کی خوبصورتی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی دلکشی اور دلفریبی کے سامنے بیرون ممالک کی خوبصورتی پھیکی پڑ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ نئے نئے پروجیکٹ کشمیر میں شوٹنگ کے لیے آرہے ہیں۔ امید ہے بالی ووڈ کے زیادہ سے زیادہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کشمیر کی طرف مائل ہوں گے اور 80 کا دور پھر سے بحال ہوگا۔ جس میں کشمیر کی شوٹنگ کے بغیر کوئی بھی فلم مکمل نہیں ہوتی تھی۔ بالی ووڈ اداکارہ گڈی ماروتی نے مزید کہا کہ وادیٔ کشمیر میں ماحول کافی بہتر و مناسب ہے اور یہاں کی وادیاں دنیا بھر کی خوبصورتی کے مقابلہ ایک عمدہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پہناوے اور کھانے پینے کے اعتبار سے بھی اپنی ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.