ETV Bharat / state

'رشوت خوری کے خلاف زیرو ٹالیرنس کو یقینی بنائیں'

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 3:31 PM IST

کونسل کی سکریٹری نزہت گل کی طرف سے جاری ایک سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر کے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار کی سربراہی میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کونسل کے کام کاج میں شفافیت لانے کے لئے کئی فیصلے لئے گئے جن پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

'رشوت خوری کے خلاف زیرو ٹالیرنس کو یقینی بنائیں'
'رشوت خوری کے خلاف زیرو ٹالیرنس کو یقینی بنائیں'

سرکاری دفاتر میں رشوت خوری کے قلع قمع کو یقینی بنانے کے لئے یونین ٹریٹری انتظامیہ نے جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کو ہدایت دی ہے کہ وہ ذیلی یونٹوں میں رشوت خوری کے خلاف زیرو ٹالیرنس کو اجاگر کرنے کے لئے قائم بورڈوں کی نمائش کریں۔

کونسل کی سکریٹری نزہت گل کی طرف سے جاری ایک سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار کی سربراہی میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کونسل کے کام کاج میں شفافیت لانے کے لئے کئی فیصلے لئے گئے جن پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے سرکیولر میں کہا: 'محکمے میں مبینہ رشوت خوری کی شکایات کے پیش نظر حکومت نے کونسل کو ہدایات دی ہیں کہ وہ وہ ذیلی یونٹوں میں رشوت خوری کے خلاف زیرو ٹالیرنس کو اجاگر کرنے کے لئے اور 'شکایت بکسز' نصب کرنے کے لئے قائم بورڈوں کی نمائش کریں'۔

سرکیولر میں کہا گیا کہ قوم مخالف سرگرمیوں میں ملوث ملازموں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دریں اثنا کونسل کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ میٹنگ میں کونسل اور اس کے ملازمین کی فلاح و بہبودی کے لئے بھی کئی اہم فیصلے لئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں کونسل کے اثاثوں کے بہتر اور موثر استعمال، حصولیابیوں کی مقامی میڈیا میں تشہیر، نئے ملازمین کی ویری فیکیشن میں سرعت لانے وغیرہ جیسے اہم فیصلے لئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Yashpal Sharma Death: سابق کرکٹر یشپال شرما کا انتقال

موصوف نے کہا کہ میٹنگ میں جن دیگر فیصلوں پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا گیا ان میں روزانہ بنیادوں پر ملازموں کی حاضری کی رپورٹ تیار کرنا،چیف ویجلینس کمیشن کی ہدایات کو عمل میں لانا، ذیلی یونٹوں کا باقاعدگی سے معائینہ کرنا، کونسل کی عمارتوں پر قومی جھنڈا لہرانا وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہے۔

سرکیولر میں کہا گیا کہ جس ملازم یا کھلاڑی نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ہو اس کو دفتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی نیز ایسے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.