ETV Bharat / state

Dargah Hazratbal Imam Passed Away درگاہ حضرتبل کے امام سعید احمد فاروقی انتقال کرگئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 8:58 PM IST

dargah-hazratbal-imam-sayed-ahmad-farooqui-passed-away
درگاہ حضرتبل سرینگر کے امام سعید احمد فاروقی کا انتقال

درگاہ حضرت بل سرینگر کے امام سعید احمد فاروقی انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ درگاہ حضرت بل کے سہن میں نماز عشاء کے بعد ادا کی جائے گی۔

سرینگر: درگاہ حضرت بل سرینگر کے امام سعید احمد فاروقی انتقال کرگئے۔ بزرگ اور عالم دین سعید احمد فاروقی، پیر کی سہ پہر اپنی رہائش گاہ پر واقع سرینگر میں مختصر علالت کے بعد اس دنیا سے کوچ کرگئے۔ نماز جنازہ درگاہ حضرت بل کے سہن میں نماز عشاء کے بعد ادا کی جائے گی ۔


مرحوم ہمدردی کے مینار تھے۔ انہوں نے مختلف عقائد کے لوگوں کے درمیان اتحاد، افہام و تفہیم، آپسی میل ملاپ اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ایسے میں ان کے ساتھ لا تعداد افراد کی وابستگی رہی ہے اور انہیں لوگ عزت و احترام کی نگاہوں سے دیکھتے تھے۔ مرحوم نے زندگی بھر دین اسلام کی خدمت کی ہے اور متعدد افراد نے جبکہ وہ انسانی ہمدردی سے سرشار تھے۔


سعید احمد فاروقی کی وفات پر وادی کشمیر کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں اور تنظیموں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ یہ ایسا خلا ہے جس کو پرُ کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں: مسجد مخدوم صاحبؒ کے مرکزی امام انتقال کرگئے

واضح رہے کہ کچھ روز قبل مسجد حضرت شیخ حمزہ مخدوم صاحبؒ کے مرکزی امام پیرزادہ حاجی علی محمد مخدومی انتقال کرگئے تھے۔وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔مرحوم نے زندگی بھر دین اسلام کی خدمت کی ہے اور متعدد افراد نے ان کی رہبری اور رہنمائی میں اسلامی تعلیمات حاصل کی ہے جبکہ مرحوم انسانی ہمدردی سے سرشار تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.