ETV Bharat / state

BJP on Bharat Jodo Yatra: بی جے پی نے بھارت جوڑو یاتراکو معافی مانگوں یاترا قراردیا

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 1:55 PM IST

بی جے پی نے بھارت جوڑو یاتراکو معافی مانگوں یاترا قراردیا
بی جے پی نے بھارت جوڑو یاتراکو معافی مانگوں یاترا قراردیا

بی جے پی لیڈر الطاف ٹھاکر نے ہفتے کے روز کہا کہ "وہ کہتے ہیں کہ خالی برتن زیادہ شور کرتے ہیں۔ راہل گاندھی جی کی یاترا بیساکھیوں پر ہے۔ جہاں ایک طرف نیشنل کانفرنس اوردوسری طرف پیوپلس ڈیموکریٹک پارٹی اس یاترا میں حصّہ لے رہی ہیں۔ اس کا سیدھا سیدھا مطلب ہے کہ کانگریس کے لئے وادی میں کچھ نہیں ہے اور وہ اب دوسری پارٹیوں سے حمایت مانگ رہی ہے۔BJP Leader Altaf Thakur On Bharat Jodo Yatra

سرینگر: کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی صدارت میں بھارت جوڑو یاترا اپنے آخری مرحلے میں ہے اس وقت وادی کشمیر میں جاری ہے،اور مقامی سیاستدان جیسے ڈاکٹر فاروق عبدللہ، عمر عبدللہ ، طارق کررہ اور محبوبہ مفتی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہو چکے ہیں۔جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس یاترا کو مافی مانگو یاترا قرار دیا ہے۔

بی جے پی نے بھارت جوڑو یاتراکو معافی مانگوں یاترا قراردیا


بی جے پی لیڈر الطاف ٹھاکر نے ہفتے کے روز دعوی کیا ہے کہ "وہ کہتے ہیں کہ خالی برتن زیادہ شور کرتے ہیں۔ راہول گاندھی جی کی یاترا بیساکھیوں پر ہے۔ جہاں ایک طرف نیشنل کانفرنس اور دوسری طرف پیوپلس ڈیموکریٹک پارٹی اس یاترا میں حصّہ لے رہی ہیں۔ اس کا سیدھا سیدھا مطلب ہے کہ کانگریس کے لئے وادی میں کچھ نہیں ہے اور وہ اب دوسری پارٹیوں سے حمایت مانگ رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ "تیس جنوری کو ہونے والی ریلی میں کانگریس نے 21 پارٹیوں کو دعوت نامے بجھے ہیں کہ وہ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہو۔ اس کا سیدھا مطلب ہے کہ وادی کی عوام نے کانگریس کو چھوڑ دیا ہے۔
راہول گاندھی سے سوال کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے کہا کہ جو ملک کی سالمیت کے خلاف ہیں اور جو جموں کشمیر کو بھات میں شامل کرنے کے خلاف ہے، آپ ان پارٹیوں کو ساتھ لے کر گھنٹہ گھر سے ملک اور جموں و کشمیر کی عوام سے معافی مانگے گے؟"کیا آپ کو اتنی بھی شرم نہیں آتی ہے۔

مزید پڑھیں: Bharat Jodo Yatra پرینکا گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں شامل

Bharat Jodo Yatra in Awantipora بھارت جوڑو یاترا کا اونتی پورہ میں پڑاؤ
واضح رہے کہ یاترا آج صبح جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ سے سرینگر کے لئے روانہ ہوئی۔ آج کی یاترا خواتین کی طاقت کو دکھانے کے لئے کی جارہی ہے۔ یاترا کے آخری مرحلے میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنی بیٹی التجا مفتی کے ہمراہ راہول گاندھی کے ساتھ ہاتھ پکڑ کر شانہ بہ شانہ قدم بڑھائی نظر آئی ہیں۔ واضح رہے کہ الکا لمبا بھی یاترا میں مجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.