ETV Bharat / state

ANC on article 370 hearing: دفعہ 370 سپریم کورٹ کیلئے امتحان، اے این سی

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 5:21 PM IST

سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کی سنوائی کے حوالے سے عوامی نیشنل کانفرنس نے کہا کہ شاہ فیصل کے علاوہ کوئی اور عرضی گزار بھی اپنی عرضی واپس لے سکتا ہے، تاہم اس سے کیس کی صحت پر کوئی فرق مرتب نہیں ہوگا۔

a
a

سرینگر (جموں و کشمیر): عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے اس بات کی وضاحت کی کہ 11 جولائی کو سپریم کورٹ میں شاہ فیصل کی جانب سے دائر کی گئی عرضی کی سماعت ہے جو انہوں نے واپس لی ہے۔ تاہم اس کے علاوہ چھ دیگر عرضیاں بھی سپریم کورٹ میں پہلے ہی دائر کی جا چکی ہیں، جن کا شاہ فیصل کی عرضی کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

مظفر شاہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شاہ فیصل نے اپنی عرضی11099 واپس لی ہےم تاہم جو حقیقی لوگ سپریم کورٹ میں کھڑے ہیں وہ اسی طرح کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر کوئی اور بھی اپنی عرضی واپس لینا چاہتا ہے تو وہ اس کی مرضی ہے تاہم ان عرضیوں کی واپسی سے دفعہ370کی صحت کو سپریم کورٹ میں کوئی بھی فرق نہیں پڑے گا۔ مظفر شاہ نے دفعہ370کو سپریم کورٹ کیلئے بڑا امتحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس معاملے میں اقوام عالم کی نظریں سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’چیف جسٹس چندر چور اور عدالت عظمیٰ سے لوگوں کو امید ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔‘‘ انہوں نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ وہ دفعہ370 کی شنوائی جلد از جلد کریں۔

مزید پڑھیں: shah faesal on article 370 : دفعہ 370اب محض ایک تاریخ، شاہ فیصل

واضح رہے کہ آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’’دفعہ 370 ایک تاریخ ہے اور اب پیچھے مڈ کر نہیں دیکھنا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’دفعہ 370 میرے جیسے بہت سے کشمیریوں کے لیے ماضی کا ایک حصہ ہے۔ جہلم اور گنگا ہمیشہ کے لیے بہتر (مقصد) کے لئے بحر ہند میں ضم ہو گئے ہیں۔ واپس آنے کی کوئی صورت نہیں ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.