ETV Bharat / state

Transfer of 76 Judicial Officers جموں و کشمیر میں 76 عدالتی افسران کا تبادلہ

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 10:28 AM IST

فسران کے تبادلے
فسران کے تبادلے

جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ نے مجموعی طور پر 76 جوڈیشل افسران کے تبادلہ کا حکم دیا ہے۔ ان میں ڈسٹرکٹ ججز، سینئر ڈویژن ججز اور جوینئر ڈویژن کے ججز شامل ہیں۔

سرینگر: جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 76 جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل شہزاد عظیم نے اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کیا۔ 32 ڈسٹرکٹ ججز، 27 سینئر ڈویژن سول ججز یا سب ججز اور 17 جونیئر ڈویژن سول ججز یا منصفوں کو حکم کے مطابق تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا افسران کے علاوہ، 9 جوڈیشل افسران کو فاسٹ ٹریک کورٹس، خالی عہدوں اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز کے لیے اضافی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق، ٹرانسفر کیے گئے ججوں کو اپنی نئی اسائنمنٹ پر منتقل ہونے سے پہلے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہ تمام کیسز جو فیصلے یا جزوی سماعت کے منتظر ہیں، حل کیے جائیں اور ان مقدمات میں فیصلے یا احکامات جاری کیے جائیں۔ مزید برآں یہ بھی کہا گیا کہ جب تک حکومت سے ان کے ڈیپوٹیشن کے احکامات حاصل نہیں کیے جاتے، ڈیپوٹیشن پر بھیجے جانے والے افسران کو سری نگر یا جموں میں جموں و کشمیر کے رجسٹرار جوڈیشل کے ہائی کورٹ میں رپورٹ کرنا ہے۔
حکم نام کے مطابق بالا جیوتی، پی او جے اینڈ کے لیبر اینڈ انڈسٹریل ٹریبونل کو اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ (سی بی آئی کیسز) جموں میں رمیش کمار واٹل کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ وہیں محمد یوسف وانی پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بارہ مولہ کا تبادلہ کرکے شجاعت علی خان کی جگہ جموں و کشمیر اسپیشل ٹریبونل سری نگر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ جعفر حسین بیگ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کٹھوعہ کا تبادلہ کر کے ایس سی کٹل کی جگہ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اننت ناگ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Transfer Of JKAS Officers جموں و کشمیر میں چار افسران کے تبادلے اور تقرریاں

اسی طرح سول و سب ججز کی فہرست کے مطابق، عبدالقیوم میر چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، بانڈی پورہ کا تبادلہ کر کے منظور احمد زرگر کی جگہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کولگام کے طورپر تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ منظور احمد زرگر چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کولگام کا تبادلہ کرکے عبدالقیوم میر کی جگہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ بانڈی پورہ کے طو پر تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح یحییٰ فردوس آہنگر، سکریٹری ڈی ایل ایس اے، جموں کا تبادلہ کر کے گیتا کماری کی جگہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ڈوڈا کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.