ETV Bharat / state

Suspected Militants Attack Pandit In Shopian: شوپیاں میں اقلیتی فرقے سے وابستہ شخص پر حملہ

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 8:19 PM IST

Updated : Apr 5, 2022, 12:10 PM IST

UNKNOWN GUN MENS  Fired Kashmiri Pandit In Shopian, hospitalized
شوپیاں میں کشمیری پنڈت پر حملہ

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے چھوٹی گام گاؤں میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک مقامی شخص کو نشانہ بناتے ہوئے اس پر فائرنگ کی۔ پنڈت فرقے سے وابستہ یہ شخص گائرنگ میں شدید زخمی ہوا ہے۔Suspected Militants Attack Pandit In Shopian

شوپیاں: جموں وکشمیر کے ضلع شوپیاں کے چھوٹی گام حرمین علاقے میں پیر کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک مقامی شخص پر فائرگ کی جس سے انکو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ یہ شخص کشمیری پنڈت فرقے سے تعلق رکھتا ہے۔ انہیں علاج کے لیے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا۔Suspected Militants Attack Pandit In Shopian


تفصیلات کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے چھوٹی گام شوپیاں میں ایک پنڈت نوجوان سونو کمار عرف بال جی ولد جانکی ناتھ کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔ مذکورہ شخص کو زخمی حالت میں ضلع ہسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا ۔ وہیں ڈاکٹروں کے مشورے پر زخمی شخص کو مزید علاج معالجے کے لیے سرینگر کے ایس ایچ ایم ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے چھوٹی گام کے حرمین شوپیاں میں ایک کشمیری پنڈت پر فائرنگ کی۔حملے میں مزکوری شہری شدید زخمی ہوا ہے۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج اور سی آرپی ایف نے مشترکہ طورپر علاقہ کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:



ہم آپ کو بتادیں کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادیٔ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اچانک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔اتوار کی شام کو لیتر پلوامہ اور پیر کے روز پلوامہ کے ہی لاجورہ علاقے میں چار غیر مقامی باشندوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوئے۔وہیں پیر کی سہ پہر کو سرینگر کے مائسمہ علاقے میں حفاظت پر مامور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس وجہ سے ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہیں۔

Last Updated :Apr 5, 2022, 12:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.