ETV Bharat / city

Firing In Srinagar: سرینگر میں فائرنگ، سی آر پی ایف اہکار ہلاک

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 4:00 PM IST

Updated : Apr 4, 2022, 5:11 PM IST

سرینگر کے مائسمہ علاقہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے سی آر پی ایف اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں دو سی آر پی ایف اہلکار شدید زخمی ہوئے۔Firing In Srinagar جس کے بعد ہسپتال میں ایک سی آر پی ایف اہلکار نے دم توڈ دیا۔

Firing at maisima srinagar two crpf personal injured
سرینگر میں فائرنگ، سی آر پی ایف اہکار ہلاک

جموں وکشمیر کے گرمائی دالحکموت سرینگر کے مائسمہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا ۔زخمیوں کی شناخت اے ایس آئی نرنجن سنگھ اور کانسٹیبل وشال کے طور پر ہوئی ہے۔

سرینگر میں فائرنگ، سی آر پی ایف اہکار ہلاک
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر کو سرینگر کے مائسمہ علاقے میں مشتبہعسکریت پسندوں نے سینٹرل ریزور پولیس فورس( سی آر پی ایف ) کے دو جوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوئے اور انہیں صدر ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔انہوں نے کہا کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سی آر پی ایف نے مائسمہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔


صدر ہسپتال سرینگر کے سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر کنول جیت سنگھ نے بتایا کہ دو سی آر پی ایف اہلکاروں کو زخمی حالت ہسپتال لایا گیا جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔مہلوک اہلکار کی شناخت وشال کے بطور ہوئی ہے۔


سی آرپی ایف کے ترجمان ’ابھے رام‘ نے بتایا کہ مائسمہ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔


دریں اثنا حساس علاقے مائسمہ میں دو سی آر پی ایف اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد سیول لائنز علاقوں میں اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ سرینگر کے لالچوک اور اس کے ملحقہ علاقوں میں عارضی ناکے لگائے گئے جہاں پر گاڑیوں اور ان میں سوار مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔سیکورٹی فورسز اہلکار مشکوک نظر آنے والے راہگیروں کو بھی روک کر ان کی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کرنے کے بعد انہیں اپنے اپنے منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دیتے تھے۔

سرینگر میں فائرنگ، سی آر پی ایف اہکار ہلاک

مزید پڑھین:


پولیس ذرائع نے بتایا کہ مائسمہ سرینگر میں ملی ٹینٹوں نے دو سی آر پی ایف اہلکاروں پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد سی آر پی ایف اور پولیس کے سینئر افیسران جائے موقع پر پہنچے اور آس پاس علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد اندرونی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔

Last Updated :Apr 4, 2022, 5:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.