ETV Bharat / state

عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونا موت کے پروانے پر دستخط کرنے کے مترادف : اے ڈی جی سی آر پی ایف

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 10:57 PM IST

Etv Bharatmilitancy-is-no-more-fashionable-but-dirty-word-in-jammu-and-kashmir-says-adg-crpf
عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونا موت کے پروانے پر دستخط کرنے کے مترادف : اے ڈی جی سی آر پی ایف

ADG crpf on Militancy in Kashmir سی آر پی ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نالن پربھات نے کہا کہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی اب فیشن نہیں بلکہ ایک گندے لفظ کے طور پر تصور کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوٹی میں سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد 20ہو یا 50 سب کو ٹھکانے لگایا جائے گا۔

شوپیاں:سی آر پی ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نالن پربھات نے پیر کے روز کہا کہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسند اب مروج نہیں ہے، بلکہ اس کو ایک ”غلط لفظ “کے طور تصور کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی ملیٹینٹ صفوں میں شامل ہوتا ہے تو وہ اپنے موت کی وارنٹ پر خود ہی دستخط کر لیتا ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے شوپیاں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں اور لوگ بھی اب آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔اے ڈی جی سی آر پی ایف نے کہا کہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی اب فیشن نہیں بلکہ ایک گندے لفظ کے طور پر تصور کیا جاتا ہے۔ جموں وکشمیر میں کتنے ملیٹینٹ سرگرم ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ انجام سب کا ایک ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یوٹی میں سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد 20ہو یا 50سب کو ٹھکانے لگایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:


ان کے مطابق عسکریت پسند اب آئیکون نہیں بلکہ وہ بچے ریاست کے ہیرو ہیں جو آگے بڑھ کر کھلاڑی، ڈاکٹر اور انجینئر بن کر ریاست اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔سی آر پی ایف کے سینیئر آفیسر کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی کا پوری طرح سے خاتمہ کرنے کی خاطر سکیورٹی ایجنسیاں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ”عسکریت پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر زمینی سطح پر کام ہو رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب جموں وکشمیر سے ملیٹینسی کا پوری طرح سے خاتمہ ہوگا‘‘۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.