ETV Bharat / state

BJP Rally in Shopian: شوپیان میں بی جے پی کی ریلی

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 6:03 PM IST

شوپیان میں بی جے پی کی ریلی
شوپیان میں بی جے پی کی ریلی

جموں و کشمیر کے ضلع شوپان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی منی سکریٹریٹ آرہامہ شوپیان سے شروع ہوئی اور ضلع کی اہم سڑکوں سے ہوتے ہوئے ہیرپورہ علاقے میں اختتام پذیر ہوئی۔BJP Rally In Shopian

شوپیاں: بھارتی جنتا پارٹی کے ضلع انچارج جاوید قادری کی قیادت میں بی جے پی کے کئی کارکن اور سینئر لیڈران نے ریلی نکالی۔ یہ ریلی منی سکریٹریٹ آرہامہ شوپیان سے شروع ہوئی اور ضلع کی اہم سڑکوں سے ہوتے ہوئے ہیرپورہ علاقے میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس ریلی میں کئی پارٹی کارکنان نے حصہ لیا۔ BJP Rally In Shopian

شوپیان میں بی جے پی کی ریلی

اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری سنیل شرما نے بتایا کہ کشمیر کے لوگ اب ترقی چاہتے ہیں اور لوگوں کو معلوم ہے کہ وزیر اعظم نردیندر مودی عام لوگوں کے مسائل غور سے سنتے اور انہیں حل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع شوپیان میں ایک طرف جہاں سکیورٹی فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر میں دو عسکریت مارے گئے وہیں دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک موٹر سائیکل ریلی نکالی جسکا لوگوں نے استقبال کیا۔ سنیل شرما نے مزید بتایا کہ جو لوگ جموں و کشمیر میں حالات ناسازگار بنانا چاہتے ہیں حکومت ان کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BJP Rally in Ramban: ’دفعہ 370کے خاتمے کے بعد تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوا‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.