ETV Bharat / state

BJP Rally in Ramban: ’دفعہ 370کے خاتمے کے بعد تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوا‘

author img

By

Published : Mar 23, 2022, 8:15 PM IST

ضلع رام بن میں بی جے پی کی جانب سے منعقدہ ریلی BJP Rally in Rambanمیں پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چُگ BJP national general secretary Tarun Chugh نے پارٹی کارکنان و لیڈران سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چُگ رام بن میں ریلی سے مخاطب
بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چُگ رام بن میں ریلی سے مخاطب

’’پانچ اگست 2019کو جموں و کشمیر کے ماتھے سے 370اور 35Aنامی بدنما داغ دور ہونے کے بعد یہاں ترقی کا دور دورہ شروع ہو گیا، ہر گائوں، دیہات میں سڑکیں بن رہی ہیں، ٹنل اور فلائی اوور تعمیر ہو رہے ہیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چُگ BJP national general secretary Tarun Chugh نے ضلع رام بن میں منعقدہ ایک ریلی کے حاشیے پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ کیا۔

بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چُگ رام بن میں ریلی سے مخاطب

پہاڑی ضلع رام بن میں بی جے پی کی جانب سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا BJP Rally in Rambanجس میں بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چُگ نے پارٹی کارکنان و لیڈران سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ BJP national general secretary Tarun Chugh Adressed Rally in Rambanریلی کے آغاز میں شہید بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

انہوں نے مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’جموں و کشمیر کے دیہات میں عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے والے ویلج ڈیفنس کمیٹی کے ممبران کو حقوق سے محروم رکھا گیا تھا۔ بی جے پی نے ان ’ہیروز‘ کی خدمات کی قدر کرتے ہوئے انہیں انکے حقوق دلائے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کو سیاحت کی راجدھانی بنایا جائے گا اور جموں و کشمیر یوٹی کے ہر ایک کونے میں تعمیر و ترقی انجام دی جائے گی جو کہ اس وقت جاری منصوبوں سے صاف ظاہر ہے۔ ریلی کے دوران بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری کے علاوہ جموں و کشمیر UT میں پارٹی صدر، رویندر رینا اور ان کے نائبین، شکتی پریہار اور پون کھجوریا سمیت پارٹی کے سینئر لیڈران دیویندر رانا اور سابق ایم ایل اے رامبن نیلم لنگیہ نے بھی ریلی سے خطاب کیا۔

ریلی کے اختتام پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے چُگ نے کہا: ’’پانچ اگست 2019کو جموں و کشمیر کے ماتھے سے 370اور 35Aنامی بدنما داغ دور ہونے کے بعد یہاں ترقی کا دور دورہ شروع ہو گیا، ہر گائوں، دیہات میں سڑکیں بن رہی ہیں، ٹنل اور فلائی اوور تعمیر ہو رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے سابق حکومتوں پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’خاندانی اور شخصی راج نے جموں و کشمیر کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا تھا۔ اب جموں و کشمیر تعمیر و ترقی کی نئی اڑانیں بھر رہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.