ETV Bharat / state

Mass Resignation of PRI Members : متعدد پی آر آئی ممبران کا اجتماعی استعفیٰ

author img

By

Published : Jul 19, 2022, 8:01 PM IST

ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں ’’لنک روڈ کی مرمت میں انتظامیہ کی ناکامی‘‘ پر بی ڈی سی چیئرمین سمیت 22پی آر آئی ممبران اجتماعی طور مستعفی Mass Resignation of PRI Members in Banihalہوئے۔

پی آر آئی ممبران کا اجتماعی استعفیٰ
پی آر آئی ممبران کا اجتماعی استعفیٰ

رام بن: بی ڈی سی چیئرمین سمیت پنچایت راج اداروں کے 22 ارکان نے پہاڑی ضلع رام بن میں ایک لنک روڈ کی مرمت میں انتظامیہ کی مبینہ ناکامی کے خلاف احتجاجاً اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ BDC chairman among 22 PRI members resignضلع مجسٹریٹ رام بن کو لکھے گئے مشترکہ خط میں ایک بی ڈی سی، چھ سرپنچوں، پانچ نائب سرپنچوں اور 11 پنچوں نے کہا ہے کہ انہوں نے پہاڑی علاقہ میں روڈ لنک کی مرمت میں انتظامیہ خصوصاًIRCON کی ناکامی پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پی آر آئی ممبران کا اجتماعی استعفیٰ

پی آر آئی ممبران نے مشترکہ طور دائر کئے گئے اجتماعی استعفیٰ نامہ میں کہا ہے کہ لوگوں کی جانب سے لنک روڑ کی مرمت کے اسرار اور حکام کے کھوکھلے وعدوں سے ’تنگ‘ آکر انہوں نے اجتماعی طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ PRI Members’ Mass Resignation مستعفی ہونے والے پی آر آئی ممبران نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: بانہال سب ڈویژن میں پہاڑی علاقہ کھاری کی 30,000 سے زائد آبادی کو ناچیلانہ- کھاری - منڈکباس لنک روڈ کی خستہ حالی کے باعث گزشتہ دو دہائیوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پی آر آئی ممبران نے کہا کہ لنک روڈ کی مرمت کے حوالے سے انہوں نے ضلع و تحصیل سربراہان سمیت PWD، IRCON، ریلوے انتظامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ کئی مرتبہ ملاقات بھی، اس کے علاوہ احتجاج بھی کیے تاہم انکے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے گزشتہ دہائی سے بھی زیادہ عرصہ سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ IRCON اور ضلع انتظامیہ کے سرد ردعمل‘‘ نے انہیں اجتماعی استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.