ETV Bharat / state

پسیاں گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ بند

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 8:09 PM IST

شاہراہ پر پساں اور چٹانیں ناشری، رامبن اور بانہال میں روز کا معمول بن گیا ہے جسکی وجہ سے سینکڑوں مسافر مشکلات سے دو چار ہو جاتے ہیں۔

پسیاں گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ بند
پسیاں گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ بند

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن کے نزدیک بھاری پسیاں گر آنے سے ٹریفک کی نقل و حرکت مکمل بند ہوگئی ہے۔

جانکاری کے مطابق آج شام رامبن اور ناشری سیکٹر کے درمیان "مہیاڑ " کے مقام پر شاہراہ پر چٹانیں اور پتھر گر آئے جس کی وجہ سے شاہراہ بند ہوگئی۔ شاہرہ کو فورلین (چار گلیاروں) میں تبدیل کرنے والی تعمیرتی کمپنی کے اہلکاروں نے بتایا کہ شاہراہ کو بحال کرنے میں قریب چھ گھنٹے لگے گے۔

پسیاں گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ بند
قابل ذکر ہے کہشاہراہ پر پساں اور چٹانیں ناشری، رامبن اور بانہال میں روز کا معمول بن گیا ہے جسکی وجہ سے سینکڑوں مسافر مشکلات سے دو چار ہو جاتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا شاہراہ پر بھاری پسی گر آنے کے بعد درماندہ ٹریفک کو رامسو اور چندرکورٹ میں روک لیا گیا ہے۔ شاہراہ بحال ہوتے ہی گاڑیوں کو اپی منزل کی طرف روانہ کیا جائے گا۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.