ETV Bharat / state

VDC Members and Anti Military Ops: عسکریت پسند کو ہلاک کرنے والے وی ڈی سی ممبران کے حوصلے بلند

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 6:04 PM IST

عسکریت پسند کو ہلاک کرنے والے وی ڈی سی ممبران کے حوصلے بلند
عسکریت پسند کو ہلاک کرنے والے وی ڈی سی ممبران کے حوصلے بلند

عسکری مخالف سرگرمیوں میں مزید استحکام لانے کے لئے وی ڈی سی ممبران حکومت سے آٹمیٹک ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

عسکریت پسند کو ہلاک کرنے والے وی ڈی سی ممبران کے حوصلے بلند

جموں (جموں و کشمیر) : جموں صوبہ کے راجوری ضلع میں ولیج ڈیفنس گروپس کے ارکان کی جانب سے ہفتہ کی شام عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کے بعد نہ صرف ان کے حوصلہ بلند ہیں بلکہ وہ اپنی قوم و سرزمین کی حفاظت کے لیے انتظامیہ سے جدید اسلحہ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں برس یکم جنوری کو راجوری ضلع کے ڈنگری علاقے میں ہوئے عسکری حملے کے بعد نہ صرف وی ڈی سیز کو مزید فعال بنایا گیا بلکہ انہیں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تربیت بھی فراہم کی گئی۔

راجوری سے تعلق رکھنے والے وی ڈی سی ممبران اس وقت علاقے میں گشت کر رہے ہیں اور کسی بھی مشکوک نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وی ڈی سی ممبران کے مطابق ایک مقامی باشندے نے مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع دی جس کے بعد سبھی وی ڈی سی ممبران جمع ہوئے اور جنگل کی جانب پیش قدمی کی جہاں سے ایک مسلح عسکریت پسند نے ان پر گولیاں برسائیں جس کے جواب میں وی ڈی سی ممبران نے بھی کارروائی کی اور عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا۔ انہوں نے کہا عسکری تپسند کو ہلاک کرنے کے بعد وی ڈی سی ارکان کے حوصلے کافی بلند ہیں۔

مزید پڑھیں: Weapons Provided to VDC Members راجوری میں وی ڈی سی ممبران کو جدید اسلحہ فراہم

اس آپریشن میں شامل یشپال نامی ایک وی ڈی سی ممبر نے بتایا کہ سبھی وی ڈی اراکین اپنے علاقے کی حفاظت کے لیے ہمیشہ سے متحد اور سرگرم ہیں تاہم انہوں نے انتظامیہ سے آٹومیٹک (جدید) اسلحہ فراہم کرنے اور ممبران کی تربیت کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.