Medical Superintendent Rajouri Suspended: میڈیکل سپرانٹنڈینٹ راجوری معطل

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 2:30 PM IST

Medical superintendent Rajouri suspended

وجہ بتائو نوٹس کا وقت مقررہ تک تحریری طور جواب نہ دینے پر میڈیکل سپرانٹنڈینٹ راجوری Medical superintendent Rajouri suspendedکو معطل کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جموں نے سرحدی ضلع راجوی کے میڈیکل سپرانٹنڈینٹ کو معطل کر دیا ہے۔ Medical superintendent Rajouri suspendedاس ضمن میں چیف سیکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے حکمنامہ 186JkHME of2022جاری کیا گیا ہے۔ حکمنامے کے مطابق میڈیکل سپرانٹنڈینٹ راجوری ڈاکٹر محمود حسین بجاڑ کو وقت پر صفائی پیش نہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔

میڈیکل سپرانٹنڈینٹ راجوری معطل
میڈیکل سپرانٹنڈینٹ راجوری معطل

میڈیکل سپرانٹنڈینٹ راجوری ڈاکٹر محمود حسین بجاڑ کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد انہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ نوٹس میں ان سے مقررہ وقت تک تحریری طور جواب طلب کیا گیا تھا۔ Medical superintendent Rajouri suspendedوقت مقررہ تک جواب نہ بھیجنے کی پاداش میں انہیں میڈیکل سپرانٹنڈینٹ کے عہدے سے معطل کرکے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کے دفتر میں اٹیچ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمود حسین بجاڑ کو میڈیکل سپرانٹنڈینٹ کے عہدے سے ہٹا کر کسی بھی ڈاکٹر کو میڈیکل سپرانٹنڈینٹ راجوری کا چارج نہیں دیا گیا ہے۔ Medical superintendent Rajouri suspendedانکوائری مکمل ہونے تک معطل ڈاکٹر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کے دفتر میں تعینات رہیں گے اور کسی بھی سینئر ڈاکٹر کو عارضی طور چارج سونپا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.