ETV Bharat / state

ایک ایجنڈے اور فکر کو کشمیریوں پر تھوپا جا رہا ہے

author img

By

Published : Aug 9, 2019, 1:06 PM IST

مہاتما گاندھی کے پڑپوتے اور معروف سماج کارکن تشار گاندھی نے کہا کہ 'حکومت کو جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو منسوخ کرنا تھا تو اس سے پہلے وہ عوام سے ان کی رائے معلوم کرتے۔'

تشار گاندھی سے ای ٹی وی بھارت کی خاص بات چیت

مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی آج راجستھان کے دارالحکومت جے پور پہنچے۔

یہاں ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران تشار گاندھی نے کہا کہ 'مہاتما گاندھی ہوتے تو آج دو وجوہات کی بناء پر اس فیصلے کو غلط قرار دیتے، پہلے یہ کہ اگر حکومت کو دفعہ 370 منسوخ کرنا تھا تو کشمیری عوام سے ان کی رائے مانگی جاتی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس کے ساتھ ہی دوسری یہ ہے کہ ایک ایجنڈے اور فکر کو کشمیریوں کو تھوپا جا رہا ہے۔'

تشار گاندھی سے ای ٹی وی بھارت کی خاص بات چیت، دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'آج کچھ لوگ اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ اگر آئین میں کچھ تبدیلی کرنی تھی تو اس کے لیے پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہیے تھی لیکن کچھ بھی بات وہاں پر نہیں ہوئی۔'

انہوں نے کہا کہ 'لوگوں کی حمایت کا یقین ان کے پاس نہیں ہے، اس لیے انہوں نے پارلیمینٹ میں چھ گھنٹے میں ہی آئین میں تبدیلی کر دی۔'

Intro:گاندھی جی کے پڑپوتے نے کی ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت


Body:جے پور. ہمارے ملک ہندوستان کو آزادی دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے والے مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی آج دارالحکومت جے پور پہنچے.. یہاں پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت بھی کی... کشمیر کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مہاتما گاندھی ہوتے تو آج 2 طریقے سے اس فیصلے کو غلط غلط قرار دیتے.. پہلا اگر 370 کو ختم کرنا تھا تو وہاں کی عوام سے ان کی رائے ضرور لینی تھی لیکن اس طرح سے کچھ بھی نہیں ہوا.. انہوں نے کہا کے ایک سوچ اور ایجنڈے کے مطابق یہ سب کچھ تھوپا گیا ہے گیا ہے..انہوں نے کہا کہ آج کچھ لوگ اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہے ہیں اگر سوی دھان میں کچھ تبدیلی لانی تھی تو اس کے لئے پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہیے تھی لیکن کچھ بھی بات وہاں پر نہیں ہوئی.. انہوں نے کہا کہ لوگوں کی حمایت کا وشواس ان کے پاس نہیں ہے اس لیے انہوں نے پارلیمینٹ میں 6 گھنٹے میں ہی سودھان میں تبدیلی لادی.. انہوں نے کہا کہ سودھان میں تبدیلی لانے کیلئے بھی کافی سارے کام کرنے پڑتے ہیں..

با ئٹ- تشار گاندھی,پڑپوتے, مہاتما گاندھی

محمد رضاءاللہ

جےپور

6375339970


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.