ETV Bharat / state

Road Accident in Dholpur ٹریکٹر ٹرالی الٹ جانے سے تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 6:14 PM IST

دھولپور ضلع کے صدر باڈی تھانہ علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی کے الٹنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ Road Accident in Dholpur

Etv Bharat
Etv Bharat

دھول پور: راجستھان میں دھولپور ضلع کے صدر باڈی تھانہ علاقے میں آج بابو مہاراج کے لکھی میلے میں جارہی ٹریکٹر ٹرالی کے الٹ جانے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔Road Accident in Dholpur

تھانہ انچارج یوگیندر سنگھ نے بتایا کہ نظام پور گاؤں کے کچھ عقیدت مند ایک ٹریکٹر ٹرالی میں بیٹھے بابو مہاراج کے درشن کے لئے جا رہے تھے۔ ناہموار علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی میں دو درجن سے زائد افراد بیٹھے ہوئے تھے جن میں سے متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ خیال ر ہے کہ بابو مہاراج کا میلہ ضلع کے لکھی میلوں میں سے ایک ہے، جس میں راجستھان کے ساتھ ساتھ اتر پردیش، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور دہلی سے بھی لوگ آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Road Accident in MP دو ٹرکوں کے درمیان تصادم میں دو افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.