ETV Bharat / state

صندل کی رسم درگاہ کے خدام خواجہ اپنے ہاتھوں سے ادا کریں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 2:29 PM IST

صندل کی رسم درگاہ کے خدام خواجہ اپنے ہاتھوں سے ادا کریں گے
صندل کی رسم درگاہ کے خدام خواجہ اپنے ہاتھوں سے ادا کریں گے

URS In Ajmer حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے صندل کی رسم 11 جنوری کو درگاہ کے خدام خواجہ اپنے ہاتھوں سے ادا کریں گے۔

صندل کی رسم درگاہ کے خدام خواجہ اپنے ہاتھوں سے ادا کریں گے

اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔عرس کا صندل 11 جنوری کو اتارا جائے گا۔ صندل کی رسم درگاہ کے خدام خواجہ اپنے ہاتھوں سے ادا کریں گے اور خاص و عام زائرین میں تقسیم کریں گے, اس صندل کو استعمال کرنے سے عقیدت مندوں کو تمام بیماریوں میں شفا ملتی ہے۔

اجمیر شریف درگاہ میں پورا سال پیش کیے جانے والا صندل اب 12 جنوری شام کو صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی مزار مبارک سے اتارا جائے گا۔ عموما عام دنوں میں یہ صندل تقریبا روز 3 کلو خواجہ صاحب کے مزار اقدس پر پیش کیا جاتا ہے۔ خادموں کی دونوں انجمن اور خدامیں خواجہ کے علاوہ زائرین بھی اپنی جانب سے صندل پیش کرواتے ہیں۔ اب یہ صندل 11 جنوری شام اٹھ بجے درگاہ کے خادم اپنے ہاتھوں سے اتاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمررسیدہ خواتین کے قرآن مکمل کرنے پر استقبالیہ دیا گیا

یہ صندل کی رسم رجب کا چاند دکھائی دینے سے ایک روز قبل دربار میں ادا کی جاتی ہے, جس میں کثیر تعداد میں زائرین بھی موجود رہتے ہیں اور خادم اپنے اپنے مہمانوں کو یہ صندل تقسیم کرتے ہیں۔

صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 812 ویں سالانہ عرس کے لیے درگاہ پر حفاظتی انتظامات کیے ہیں، جو راجستھان کے اجمیر میں 8 جنوری سے شروع ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.