Farmers In Trouble مونگ دال کی مناسب قیمت نہ ملنے پر کسان پریشان

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 5:11 PM IST

مونگ دال کی مناسب قیمت نہیں ملنے پر کسنان پریشان

حکومت نے کسانوں سے امدادی قیمت پر مونگ خریدنے کا عمل شروع کیا ہے لیکن باردانہ کی کمی کی وجہ سے ناگور ضلع میں خریداری کا عمل بہت سست چل رہا ہے، اس سے کسانوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Farmers In Trouble

ناگور: راجستھان کے ناگور ضلع کے 17 مراکز پر مونگ کی خریداری شروع ہونی تھی جن میں سے 10 مراکز ایسے ہیں، جہاں 8 دنوں میں ایک بھی کسان سے مونگ کی خریداری نہیں ہوئی ہے۔ Moong Dal Farmers In Trouble In Nagaur Rajasthan

دراصل ایسی صورتحال اس لئے پیدا ہوئی ہے کہ مرکزی حکومت کی نوڈل ایجنسی راجفیڈ نے یکم نومبر سے خریداری شروع ہونے تک باردانہ مراکز کو نہیں بھیجا۔جبکہ پرچیز سیلز کمیٹی اور مونگ پرچیز کے انچارج کی جانب سے راجفیڈ سے دو بار ایک لاکھ 80 ہزار باردانہ کی ڈیمانڈ کی جا چکی ہے لیکن تاحال باردانہ فراہم نہیں کیا گیا۔

مونگ دال کی مناسب قیمت نہیں ملنے پر کسنان پریشان

ایسے میں انچارج کی جانب سے ہنگامی طور پر کچمن سے 4500 تھیلے حاصل کر کے مونگ کا وزن شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب باردانہ کی عدم فراہمی کے باعث مونگ فروخت کرنے آنے والے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ دو تین دن انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ بائٹ 01 - موہن رام (کسان) بائٹ 02 - رام کرن (کسان) بائٹ 03 - چینارام (انچارج، مونگ پروکیورمنٹ سنٹر ڈڈوانہ) ۔

مونگ دال کی مناسب قیمت نہیں ملنے پر کسنان پریشان
مونگ دال کی مناسب قیمت نہیں ملنے پر کسنان پریشان

یہ بھی پڑھیں:Rajasthan Roadways Employees راجستھان روڈویز یونائیٹڈ ایمپلائز مورچہ کا احتجاج

ذرائع کے مطابق ناگور ضلع کے 30 ہزار 870 کسانوں نے مونگ کی خریداری کے لئے ٹوکن کے لئے رجسٹریشن کرایا ہے، یہ تعداد ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ ان میں سے 1764 کسانوں کو خریداری کے لئے تاریخیں الاٹ کر دی گئی ہیں لیکن باردانہ کی قلت کے باعث 500 کاشتکاروں سے بھی مونگ کی خریداری نہیں ہو سکی ہے۔ ایسے میں کسانوں کے ٹوکن کٹوانے کے باوجد بھی انکار کر دیا ہے۔Moong Dal Farmers In Trouble In Nagaur Rajasthan

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.