Rajasthan Roadways Employees راجستھان روڈویز یونائیٹڈ ایمپلائز مورچہ کا احتجاج

author img

By

Published : Nov 20, 2022, 2:23 PM IST

Rajasthan Roadways Employees

راجستھان روڈویز یونائیٹڈ ایمپلائز مورچہ کی جانب سے ملازمین کے 21 نکاتی مطالبات کو لے کر احتجاج جاری ہے۔ احتجاج کے ساتویں مرحلے میں روڈویز ملازمین نے ’’ڈھول بجاؤ سرکار کو اپنا وعدہ یاد دلاؤ‘‘ پروگرام کے تحت مظاہرہ کیا۔ Rajasthan Roadways United Employees Protest

اجمیر: راجستھان روڈویز یونائیٹڈ ایمپلائز کی نمائندگی کرنے والے مورچہ نے اپنے مطالبات کے لیے اجمیر میں احتجاج منظم کیا۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات دیتے ہوئے، ایمپلائز مورچہ کے بجرنگ لال شرما نے کہا کہ گہلوت حکومت نے انتخابات کے دوران اپنے منشور میں راجستھان روڈ ویز ملازمین کے 21 نکاتی مطالبات کو بھی شامل کیا تھا۔ لیکن 4 سال گزرنے کے باوجود ان کے مطالبات کے حوالے سے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو ایک تاریخ پر تنخواہ اور پنشن فراہم کرنے کے علاوہ نئی بسوں کی خریداری کی بات کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ تنخواہوں میں بے ضابطگیوں کو دور کرنے، نئی بھرتیاں کرنے وغیرہ کے حوالے سے 21 نکاتی مطالبات حکومت کے سامنے رکھے گئے۔ جسے حکومت نے اپنے منشور میں بھی شامل کیا تھا۔ Protest by Rajasthan Roadways United Employees Morcha

راجستھان روڈویز یونائیٹڈ ایمپلائز مورچہ کا احتجاج

یہ بھی پڑھیں:

احتجاجیوں نے بتایا کہ ان مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ہم روڈ ویز ملازمین وقتاً فوقتاً احتجاج کرتے رہے ہیں۔ لیکن گہلوت حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ احتجاج کے ساتویں مرحلے میں، ملازمین نے 1 گھنٹے کے مظاہرے کے دوران "ڈھول بجاؤ سرکار کو اپنا وعدہ یاد دلاؤ" کے نعرے کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کے اگلے مرحلے میں 22 اور 23 نومبر کو دن بھر احتجاج کیا جائے گا۔ اس کے بعد 24 دسمبر کو ہڑتال ہوگی اور پھر بھی کارروائی نہ ہوئی تو کارکن آر پار سے جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.