ETV Bharat / state

Minor Rape Case جنسی زیادتی معاملے میں ملزم کو 20 سال کی سزا، ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ

author img

By

Published : Oct 14, 2022, 5:45 PM IST

اجمیر میں ایک نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو کورٹ نے 20 سال کی سزا اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ Minor Rape Case

جنسی زیادتی معاملے میں ملزم کو 20 سال کی سزا
جنسی زیادتی معاملے میں ملزم کو 20 سال کی سزا

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر میں نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو کورٹ نے 20 سال کی سزا سناتے ہوئے اس پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر وکرم سنگھ نے کہا کہ یہ معاملہ بیاور صدر تھانہ علاقہ کا ہے۔ جہاں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اسلام عرف چکوڈا نے عصمت دری کی۔ اس معاملے میں متاثرہ کی ماں کی شکایت پر پوکسو عدالت نے گواہوں اور 17 دستاویزات کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ 1 لاکھ 10 ہزار روپہ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

جنسی زیادتی معاملے میں ملزم کو 20 سال کی سزا

ملزم کو سزا ملنے پر متاثرہ خاندان کو راحت ملی ہے۔ لیکن بچی کی زندگی میں ایک برا داغ لگنے کا افسوس ہمیشہ اس کے دل کو سوئی کی طرح چبھتا رہے گا۔ Man sentenced to 20 years RI for raping and Fined One lakh

یہ بھی پڑھیں : Dead Body Of A Woman Found آنا ساگر جھیل سے خاتون کی لاش برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.