ETV Bharat / state

Illegal Mining in Kota کوٹہ میں غیر قانونی کان کنی میں ملوث درجنوں گاڑیوں پر کارروائی

author img

By

Published : Mar 26, 2023, 12:33 PM IST

کوٹہ میں غیر قانونی کان کنی میں ملوث درجنوں گاڑیوں پر کارروائی
کوٹہ میں غیر قانونی کان کنی میں ملوث درجنوں گاڑیوں پر کارروائی

راجستھان میں غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ گذشتہ روز پولیس نے کوٹہ ضلع سے غیر قانونی کان کنی کے کیس میں درجنوں گاڑیوں کو پکڑا اور کچھ گاڑیوں سے لاکھوں روپے کا جرمانہ بھی وصول کیا۔ Rajasthan Police action on Illegal Mining

کوٹہ: ریاست راجستھان کے کوٹہ میں پولیس نے نہ صرف غیر قانونی کان کنی میں ملوث درجنوں گاڑیوں کو پکڑا اور انہیں محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا، وہیں کچھ گاڑیوں سے لاکھوں روپے کا جرمانہ بھی وصول کیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر سے جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے سٹی پولیس نے غیر قانونی کانکنی اور نقل و حمل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ کے روز بجری کے 10 ٹرک، 2 ٹریکٹر ٹرالیاں، 13 ٹریکٹر ٹرالیاں ضبط کرکے مجموعی طور پر 29 گاڑیاں ضبط کر کے محکمہ جنگلات و معدنیات کے حوالے کیں۔ محکمہ نے 5 گاڑیوں سے 2.29 لاکھ روپے جرمانہ بھی وصول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Budgam Illegal Mining: غیر قانونی کان کنی کے الزام میں چار افراد گرفتار، 4ٹپر ضبط

واضح رہے کہ ریاست کے جیسلمیر ضلع میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی کان کنی کے کام میں مصروف 6 گاڑیوں کو پکڑ لیا۔ محکمہ کان کنی، سٹی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ اور جیسلمیر ضلع انتظامیہ نے مشترکہ طور پر ضلع کے امرساگر اور ملساگر علاقوں میں یہ کارروائی کی۔ مائنز ڈپارٹمنٹ کے ایم ای گھنشیام چوہان نے اس کارروائی کی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیسلمیر کے پیلے پتھر کی غیر قانونی کان کنی کی مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ٹیم تشکیل دی اور مہم چلا کر کارروائی کی۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹیم میں سٹی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے سکریٹری راجیندر سنگھ، محکمہ کان کنی کے ایم ای گھنشیام چوہان، تحصیلدار پریم چند شیرا نربھرام کوڈیچا کے علاوہ پولیس افسران اور جوان شامل تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.