ETV Bharat / state

خبر کا اثر: راجستھان مسلم پریشد،  پیرا ٹیچر کی حمایت میں آگے آئی

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 2:44 PM IST

ریاست راجستھان میں کورونا وبا کے دوران مدرسہ میں پڑھانے والے پیرا ٹیچرز بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے ان لوگوں کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ ایسے میں ان کی پریشانی کو لے کر ای ٹی وی بھارت کی جانب سے متواتر خبریں شائع کی گئی، جس کے بعد اب ممتاز سماجی تنظیم 'راجستھان مسلم پریشد' ان ٹیچروں کی مدد کے لیے سامنے آئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

عالمی وباء کورونا کے درمیان جو لوگ کورونا واریرس کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، ان تمام لوگوں کے لیے گہلوت حکومت کی جانب سے انہیں کچھ ہوجانے پر 50 لاکھ روپے دینے اعلان کیا گیا تھا۔ مدرسہ میں پڑھانے والے پیرا ٹیچر بھی کورونا جیسی وباء کے درمیان اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، لیکن ان لوگوں کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا، ایسے میں ان تمام لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے گزشتہ روز ای ٹی وی بھارت کی جانب سے ایک خبر شائع کی گئی، جس کے بعد اس خبر کا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔

خبر کا اثر :راجستھان مسلم پریشد  پیرا ٹیچر کی حمایت میں آگے آئی
خبر کا اثر :راجستھان مسلم پریشد پیرا ٹیچر کی حمایت میں آگے آئی

ای ٹی وی بھارت اردو کی جانب سے رپورٹنگ کرنے کے بعد اب راجستھان مسلم پر یشد پسند تنظیم نے ان پیرا ٹیچر کی مدد کرنے کے لیے ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو ایک خط لکھا ہے۔

خبر کا اثر :راجستھان مسلم پریشد پیرا ٹیچر کی حمایت میں آگے آئی

اس خط میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کی راجستھان کے مدرسہ میں پڑھانے والے اساتذہ یعنی پیرا ٹیچر اس عالمی وبا کے درمیان بہترین خدمات کو انجام دے رہے ہیں، جو بھی ان لوگوں کو کام دیا جا رہا ہے وہ دل سے پورا کر رہے ہیں لیکن پ جس طرح سے ان لوگوں کے ساتھ تفریق کیا جارہا ہے وہ کافی غلط ہے، اس لئے ہم حکومت سے یہ التجا کرتے ہیں کہ ان لوگوں کی جانب توجہ دی جائے اور ان لوگوں کے لئے بھی جلد سے جلد کوئی اعلان کیا جائے تاکہ یہ لوگ اپنی خدمات کو اور بھی بہترین طریقے سے انجام دے سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.