ETV Bharat / state

لوک گلوکار سے سنیئے لوک گیت، جس کے بغیر ہولی ادھوری ہوتی ہے

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 7:56 PM IST

ہولی میں اگر لوگ گیت نہ گایا جائے تو رنگوں کے تہوار ہولی کو ادھورا سمجھا جاتا ہے، دیہی علاقے کے لوگ ہولی کے روز فوک، اور روایتی گیتوں پر چھومتے اور رنگ و گلال اڑاتے ہیں۔

فاگ گیتوں کے بغیر ہولی ادھوری
فاگ گیتوں کے بغیر ہولی ادھوری

ہولی رنگوں ​​اور خوشیوں کا تہوار ہے۔ آج کے دن گجیا اور گلال کی خوشبو سبھی گھروں میں گھلی سی ہوتی ہے۔ وہیں دیہی علاقے میں گاؤں کے لوگ آج کے دن چوپال اور چبوتروں پر ڈھولک، ہارمونیم کے ساتھ روایتی انداز میں ہولی کے گیت گاتے اور اس پر جم کر جھومتے نظر آتے ہیں۔

اس سال ضلع دھول پور میں ہولی کے تہوار کا رنگ پھیکا رہا کیونکہ عالمی وبا کورونا کے سبب ریاستی حکومت نے عوامی مقامات پر ہولی کا تہوار منانے پر پابندی عائد کردی ہے اس کے سبب لوگ گھروں میں ہی ہولی کا تہوار منا رہے ہیں۔

دیہی علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہولی میں اگر لوک گیت نہ ہو تو ہولی ادھوری ہوتی ہے دیہی علاقے کے گاؤں میں ہولی کے روز لوگ فوک اور روایتی گیتوں پر جھومتے ہیں۔

ویڈیو

ہولی کے موقع سے آج ایک قومی سطح کے نابینا فنکار رامویر پرمار سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے ملاقات کی، اس دوران فنکار رامویر پرمار ہولی کے گیتوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ادب اور موسیقی کے میدان میں بھی ہولی کے تہوار کا بڑا اثر دیکھا جاتا ہے۔


کورونا گائڈ لائن کے مطابق دھول پور میں بھی لوگ آج دھوم دھام سے ہولی کا تہوار منارہے ہیں یہاں گاؤں کے لوگ چوپال پر، ڈھولک اور ہارمونیم کے ساتھ ، روایتی دھنوں پر جھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ہولی کے دن لوک فنکار اور کلاسیکی فنکار مختلف انداز میں ہولی کی گائیکی پیش کرتے ہیں۔ ایسے ہی مشہور فنکار رامویر پرمار بھی ہولی کی گائیکی پیش کرتے ہیں ہیں۔ جس سے ہولی کا جشن دگنا ہوجاتا ہے۔

رامویر پرمار ہولی پر بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ قدیم نظریہ کے مطابق ستیگ ہولی کی اب شروعات ہوئی ہے ستیگ میں ہی ہولیکا دہن ہوا کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تریتا یوگ میں رام نے بھی ایودھیا میں ہولی کھیل کر بھائی چارے کا پیغام دیا تھا بھگوان کرشن اور گوپیوں نے بھی ہولی کھیل کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور محبت بھائی چارے کی ایک عمدہ مثال قائم کی تھی۔

موجودہ دور میں بھی بھگوان کرشن اور رام کے پیروکار اس تہوار کے ذریعے محبت، بھائی چارے کے ساتھ ہولی کا تہوار مناتے ہیں۔ اس دوران پرمار نے 'شیام بجاؤ بنشی' گیت گاتے ہوئے مجمع میں شمع باندھ دیا اور لوگ جھومنے لگے۔

واضح رہے کہ رنگوں کا یہ تہوار بھارت میں بڑے عقیدے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ خاص طور پر دیہی علاقوں کے لوگ بھانگ گھونٹ کر ہولی کا تہوار مناتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.