ETV Bharat / state

Rajasthan Political Crisis گہلوت خیمے کے اراکین اسمبلی استعفیٰ دینے کیلئے اسپیکر کی رہائش گاہ پہنچے

author img

By

Published : Sep 25, 2022, 10:42 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

راجستھان میں نئے وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے بلائی گئی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ سے قبل کانگریس میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ یو ڈی ایچ کے وزیر شانتی دھاریوال کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے گہلوت خیمے کے اراکین اسمبلی استعفیٰ پیش کرنے کے لیے اسپیکر سی پی جوشی کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ Gehlot Supporters MLAs will resign to CP Joshi

جے پور: یو ڈی ایچ کے وزیر شانتی دھاریوال کے گھر پر جمع ہوئے اشوک گہلوت خیمے کے اراکین اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی کو استفعیٰ سونپنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ Rajasthan Political Crisis

گہلوت خیمے کے اراکین اسمبلی استعفیٰ دینے کے لیے اسپیکر کی رہائش گاہ پہنچے

شانتی دھاریوال کے گھر موجود اراکین اسمبلی نے 'ہم سب ایک ہیں' کے نعرہ لگاتے ہوئے لیجسلیچر میٹنگ میں جانے سے صاف انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شانتی دھاریوال کے گھر پر موجود تقریبا 92 اراکین اسمبلی اسپیکر کو اپنا استعفیٰ دیں گے۔ Gehlot Supporters MLAs will resign to CP Joshi

گہلوت حکومت میں خوراک کے وزیر پرتاپ سنگھ کھاچریاواس نے کہا کہ تمام ایم ایل اے ناراض ہیں۔ اس لیے وہ استعفیٰ دینے کے لیے اسمبلی اسپیکر کے پاس پہنچے ہیں۔ جب حکومت بحران کا شکار تھی، اس وقت سب نے حکومت کا ساتھ دیا۔ لیکن اب ارکان اسمبلی کی بات نہیں سنی جا رہی ہے۔ اس لیے اراکین اسمبلی ناراض ہیں۔ پرتاپ سنگھ نے کہا کہ 92 ایم ایل اے ایسے ہیں جو استعفیٰ دینے اسپیکر سی پی جوشی کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے میں ان کی تعداد 100 سے زیادہ ہو جائے گی۔

گہلوت خیمے کے ایم ایل اے، جو پہلے دن دھاریوال کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے تھے، نے واضح کیا تھا کہ وہ سچن پائلٹ کی تاجپوشی قبول نہیں کریں گے۔ گہلوت کیمپ کے ایم ایل اے اور وزراء کے درمیان یہ معاہدہ ہوا تھا کہ حکومت بچانے والے 102 ایم ایل اے میں سے کسی کو بھی سی ایم بنادیں، لیکن مانیسر جانے والے ایم ایل اے قابل قبول نہیں ہیں۔ Rajasthan Political Crisis

یہ بھی پڑھیں : Congress Presidential Election اشوک گہلوت کا کانگریس صدر کا انتخاب لڑنا طے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.