ETV Bharat / state

دھولپور: فائرنگ سے علاقہ میں دہشت

author img

By

Published : Jan 17, 2021, 5:11 PM IST

بدمعاشوں نے متعدد راؤنڈز فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا۔

متعدد راؤنڈز فائرنگ سے علاقہ میں خوف
متعدد راؤنڈز فائرنگ سے علاقہ میں خوف

راجستھان کے شہر دھولپور میں واقع شاستری نگر کالونی کے سیکٹر نمبر دو میں آج دوپہر لاٹھی ڈنڈوں اور ہتھیاروں سے لیس تقریباً دو درجن افراد نے حملہ کر دیا۔ تقریباً ایک گھنٹہ تک بدمعاشوں نے خوب ہنگامہ آرائی کی۔ ایک گھر میں خواتین کے ساتھ مار پیٹ اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ ساتھ ہی بدمعاشوں نے کئی راؤنڈز فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا۔

فائرنگ کی آواز سن کر لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے جس کے بعد بدمعاش آناً فاناً دو بائک چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے بائکز کو پولیس کے حوالہ کر دیا۔ موقع پر پولیس بھی پہہنچ گئی اور حالات کا جائزہ لیا۔ تاحال ملزمین کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جالور: بجلی کے تار سے ٹکرائی بس، آٹھ افراد ہلاک

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق معاملہ پیسوں کے لین دین کا بتایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.