ETV Bharat / state

اجمیر درگاہ میں آج ماہانہ 6 تاریخ کی فاتحہ خوانی ہوئی

author img

By

Published : Dec 22, 2020, 1:43 PM IST

اجمیر شریف درگاہ میں آج ماہانہ 6 تاریخ کی فاتحہ ہوئی، اس موقع پر ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین اجمیر پہنچے۔

اجمیر درگاہ میں آج ماہانہ 6 تاریخ کی فاتحہ خوانی ہوئی
اجمیر درگاہ میں آج ماہانہ 6 تاریخ کی فاتحہ خوانی ہوئی

ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر ہر ماہ 6 تاریخ کو شجرہ چشتیہ اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے، اس اجتماع میں تمام مذاہب کے عقیدت مندوں کے لیے دعا کے ساتھ ملک کی سلامتی کی دعائیں کی گئیں، درگاہ کے احاطہ میں محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے اور نذر و نیاز کا تبرک عقیدت مندوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

اجمیر درگاہ میں آج ماہانہ 6 تاریخ کی فاتحہ خوانی ہوئی

سالانہ ماہ رجب المرجب کے موقع پر جو عقیدت مند اجمیر میں نہیں پہنچ پاتے ہیں وہ ماہانہ اردو کی 6 تاریخ کو اس فاتحہ میں شرکت کرتے ہیں، جس میں زائرین کی کثیر تعداد نظر آتی ہے اور خواجہ صاحب کی بارگاہ میں گل پوشی اور چادر پوشی کی جاتی ہے، اور اللہ سے دعائیں مانگی جاتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.