ETV Bharat / state

اجمیر: توکتے طوفان کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ

author img

By

Published : May 19, 2021, 5:07 PM IST

اجمیر: توکتے طوفان کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ
اجمیر: توکتے طوفان کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ

ملک کی مختلف ریاستوں سے گزر کر راجستھان کی سرحدوں میں داخل ہونے والے توکتے طوفان کو لے کر اجمیر شریف میں بھی ضلع انتظامیہ چاک و چوبند نظر آ رہا ہے۔ فی الحال اجمیر میں موسم کا مزاج بدلا ہوا نظر آ رہا ہے۔

ریاست راجستھان کے اجمیر میں محکمہ موسمیات کے انتباہ کے بعد شہریوں میں بیداری دیکھی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں سے اجمیر میں موسم کا مزاج بدلا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں، ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہو رہی ہے۔

اجمیر: توکتے طوفان کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ

ایک جانب موسم خوشگوار ہے تو وہیں دوسری طرف طوفان کا خوف بھی لوگوں میں دیکھا جا رہا ہے۔ اجمیر ضلع کے سب سے بڑے ہسپتال میں بجلی کے نظام میں کوئی خلل پیدا نہ ہو، اس کے لیے بجلی اور آکسیجن کا معقول انتظام بھی کر دیا گیا ہے۔ کورونا وبا اور سمندری طوفان کے سبب مقامی لوگ بھی احتیاط برت رہے ہیں اور خود کی حفاظت کے لیے بیدار نظر آرہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے امکان جتایا ہے کہ دوپہر کے بعد راجستھان کے مغربی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے۔ جس کے سبب تیز بارش ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ طوفان کا سب سے زیادہ اثر جودھپور، ادے پور، سیر وہی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.