ETV Bharat / state

Covid-19 Guidelines Violated  in Jaipur: جے پور میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی

author img

By

Published : Jan 11, 2022, 8:38 PM IST

راجستھان میں کورونا وبا کے معاملے میں تیزی سے ہورہے اضافے کی وجہ سے راجستھان حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

جے پور میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی
جے پور میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی

راجستھان کے جےپور میں عالمی وبا کورونا کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے. اس کے پیش نظر راجستھان حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ اس کے باوجود جے پور کے مختلف بازاروں میں کورونا گائیڈ کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

راجستھان حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق ریاست کے سبھی بازاروں کو صبح دس بجے سے رات کے آٹھ بجے تک کھولنے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ وہیں دوگز کی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ویڈیو

اس ضمن میں جےپور کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے حوالے سے راجستھان حکومت کی جانب سے جو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ اس گائیڈ لائن کا مکمل طور پر عمل کیا جارہا ہے، تاہم جو لوگ خریداری کے لیے بازاروں میں آرہے ہیں، ان کو بھی کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ راجستھان میں گزشتہ دو روز سے کثیر تعداد میں کورونا کے مریض سامنے آرہیں ہیں جس کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے تمام تر پابندیاں عائد کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.