Covid-19 Booster Dose Begins in J&K: جموں و کشمیر میں کووڈ بوسٹر ڈوز کا آغاز

author img

By

Published : Jan 10, 2022, 6:20 PM IST

covid-19-vaccination-booster-drive-begins-in-j-and-k

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی پیر کے روز کووڈ ویکسین کا تیسرا ڈوز یعنی بوسٹر ڈوز Covid-19 Booster Dose Begins in J&K دینے کا آغاز کیا گیا ہے۔ تیسرے ڈوز کے پہلے مرحلے کے تحت 60 برس سے زائد عمر کے افراد کو یہ اضافی ڈوز دیا جارہا ہے، جب کہ ہیلتھ ورکرس کے ساتھ ساتھ فرنٹ لائن ورکرس کو بھی بوسٹر ڈوز کے دائرے میں لایا جارہا ہے۔

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی پیر کے روز کووڈ ویکسین کا تیسرا ڈوز یعنی بوسٹر ڈوز دینے کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر Director Health Services Kashmir نے پی ایچ سی جواہر نگر اور پولیس اسپتال سرینگر میں مہم کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔

جموں و کشمیر میں کووڈ بوسٹر ڈوز کا آغاز

افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر یلتھ سروسز کشمیر کے اعلیٰ عہدیداران صحت و خاندانی بہبود کے افسران کے علاوہ صحت ماہرین بھی موجود رہے۔

تیسرے ڈوز کے پہلے مرحلے کے تحت 60 برس سے زائد عمر کے افراد کو یہ اضافی ڈوز دیا جارہا ہے، جب کہ ہیلتھ ورکرس کے ساتھ ساتھ فرنٹ لائن ورکرس کو بھی بوسٹر ڈوز کے دائرے میں لایا جارہا Covid-19 Booster Dose ہے۔

وہیں 60 برس کے زائد عمر کے ان افراد کو کووڈ کا یہ تیسرا ڈوز دیا جارہا ہے، جو کہ پہلے سے ہی کسی مہلک مرض کے علاوہ ذیابیطس، بلڈ پریشر یا دیگر کسی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہیں۔

محکمۂ صحت نے ٹیکہ کاری کے اس عمل کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے اپنے طبی اور نیم طبی عملے کو تیار رکھا۔ پہلے دن تیسرے ڈوز کی مہم کا حصہ بنے بزرگ افراد نے خوشی کااظہار کیا اور کہا کہ دیگر بزرگوں کو بھی بنا کسی خوف وخطر کے اس مہم کا حصہ بننا چاہیے، تاکہ نہ صرف خود کو بلکہ دوسروں کو بھی اس مہلک وائرس سے بچایا جاسکے۔

صحت و خاندانی بہبود کی وزارت Ministry of Health and Family Welfare کے مطابق صحت کارکنوں ، کورونا وارئیرس اور بزرگ شہریوں کو دی جانے والی کووڈ مخالف ویکسین Booster Dose for Health workers, Corona Warriors and Senior citizens کی یہ اضافی خوراک لینے کے لیے پیشگی رجسٹریشن کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ایسے میں کسی بھی کووڈ ٹیکہ کاری سینٹر میں جاکر اضافی ٹیکہ لگوایا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر نے وادی بھر میں تمام صحت مراکز میں ٹیکہ لگوانے کی سہولیات دستیاب رکھی ہیں۔



صحت ماہرین کہتے ہیں یہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ جن بزرگ افراد نے کورونا کی دونوں خوراک ابھی تک لی ہیں وہ اگر کورونا سے متاثر بھی ہوئے لیکن انہیں زیادہ پیچیدگیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ایسے میں اب بوسٹر ڈوز لگواکر کورونا کی تیسری لہر کے خطرات سے کافی حد تک بچا جاسکتا ہے۔



وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کے ملک میں بڑھتے معاملات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ اگلے سال یعنی 2022 کے 10 جنوری سے ملک میں ہیلتھ اور فرنٹ لائن پر تعینات ملازمین اور دیگر پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو بوسٹر ڈوز دینے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.