ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا 19 دسمبر کو الور میں داخل ہوگی

author img

By

Published : Dec 16, 2022, 10:30 AM IST

Updated : Dec 16, 2022, 11:11 AM IST

بھارت جوڑو یاترا انیس دسمبر کو الور میں داخل ہوگی
بھارت جوڑو یاترا انیس دسمبر کو الور میں داخل ہوگی

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا انیس دسمبر کو راجستھان کے ضلع الور میں داخل ہوگی۔ یہ یاترا 20 دسمبر کو الور شہر کی کٹی گھاٹی سے صبح چھ بجے شروع ہوگی جو شہر کی اہم سڑکوں سے ہوتی ہوئی لوہیا کا تبارا پہنچے گی۔ Bharat Jodo Yatra in Alwar

الور: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی جانے والی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا 19 دسمبر کو دوپہر میں الور ضلع میں داخل ہوگی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یاترا کے الور پہنچنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور بھارت جوڑو یاترا کے ضلع میں داخل ہونے کے بعد مالاکھیڑا میں جلسہ ہوگا۔ اسی دن رات کا قیام الور کے قریب مہوا خورد میں ہوگا۔ یہ یاترا 20 دسمبر کو الور شہر کی کٹی گھاٹی سے صبح چھ بجے شروع ہوگی جو شہر کی اہم سڑکوں سے ہوتی ہوئی لوہیا کا تبارا پہنچے گی۔ یہاں دوپہر کے آرام کے بعد یاترا دوبارہ شروع ہوگی اور شام 6.30 بجے رام گڑھ پہنچے گی جہاں نکڑ سبھا منعقد ہوگی۔ Congress Bharat Jodo Yatra in Rajasthan

اس کے بعد گاڑیوں سے دس کلومیٹر دور گورنمنٹ ایگریکلچر کالج نوگاواں پہنچ کر رات کا آرام ہوگا۔ اگلے دن، 21 دسمبر کو، یاترا تقریباً چار کلومیٹر دور نوگاواں سرحد سے ہریانہ میں داخل ہوگی۔ راہل گاندھی کی یاترا کے پیش نظر انتظامیہ پوری طرح سے چوکس ہے۔ یاترا کے دوران الور میں تقریباً ڈھائی ہزار پولیس اہلکار اور افسران تعینات ہوں گے۔ یاترا میں آئی پی ایس، آر پی ایس، آر اے ایس، ایس ایچ او سیکورٹی میں شامل ہیں۔ رات کے قیام کے لئے واٹر پروف ڈوم بنائے جا رہے ہیں اور کارکنوں کے قیام و طعام کا تین کیٹیگریز میں انتظام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا گاندھی خاندان کی غلطیوں کے پرائسچیت کی یاترا ہے، جے پی نڈا

سابق مرکزی وزیر بھنور جتیندر سنگھ، ریاستی کابینی وزیر ٹیکارام جولی، وزیر شکنتلا راوت، وزیر زاہدہ خان، میوات ڈیولپمنٹ بورڈ کے صدر زبیر خان، ایم ایل اے صفیہ خان، کانگریس کے ضلع صدر یوگیش مشرا، جنرل سکریٹری رپودمن گپتا، ضلع سربراہ بلویر سنگھ چھلر سمیت پارٹی کے کئی لیڈران اور کارکنان راہل گاندھی کی یاترا کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ مالاکھیڑا میں ہونے والے اجلاس کے مقام کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جس پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ پہلے بیجوا کو رام گڑھ علاقے میں رات کے آرام کے لیے منتخب کیا گیا تھا، لیکن اب حالات اور سہولت کے مطابق نوگاوا ایگریکلچر کالج کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جہاں جہاں رات کا قیام اور جلسہ گاہ ہے وہاں کانگریس لیڈران، وزراء، پولیس اور انتظامی عہدیداروں معائنہ کیااورتیاریوں کا جائزہ لیا۔ پوری یاترا میں 50 سے زیادہ مقامات پر مسٹرراہل گاندھی کاخیرمقدم کیا جائے گا اوررات میں قیام والی جگہوں پر میواتی اور راجستھانی ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جانے کا پروگرام ہے۔ راہل گاندھی کی یاترا پیش نظر الور شہر سمیت تمام قریبی ہوٹلوں کو بک کر لیا گیا ہے۔

یو این آئی

Last Updated :Dec 16, 2022, 11:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.