ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا ضلع سوائی مادھوپور کے جینا پور سے دوبارہ شروع

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 11:21 AM IST

بھارت جوڑو یاترا ضلع سوائی مادھوپور کے جینا پور سے دوبارہ شروع
بھارت جوڑو یاترا ضلع سوائی مادھوپور کے جینا پور سے دوبارہ شروع

راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا منگل کو ضلع سوائی مادھوپور کے جینا پور سے دوبارہ شروع ہوئی۔ جینا پور سے شروع ہوئی یاترا 13 کلومیٹر چل کر دس بجے سوروال بائی پاس پہنچے گی، جہاں دوپہر کا وقفہ ہوگا۔ Bharat Jodo Yatra in Sawai Madhopur

سوائی مادھوپور: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا راجستھان میں نویں دن سوائی مادھوپور ضلع میں کھنڈار کے جینا پور سے آج صبح شروع ہوئی۔ گزشتہ 7 ستمبر سے کنیا کماری سے شروع ہوئی یہ یاترا 97 ویں دن منگل کو سوائی مادھوپور ضلع میں جاری ہے اور اس میں وزیر اعلی اشوک گہلوت، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ اور ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا سمیت پارٹی کے کئی دیگر لیڈر اور عہدیدار راہل گاندھی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ Congress Bharat Jodo Yatra in Rajasthan

یاترا میں کانگریس کے لوگوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی بھی کافی حمایت مل رہی ہے اور اس میں بھیڑ بڑھتی جا رہی ہے۔ جینا پور سے شروع ہوئی یاترا 13 کلومیٹر چل کر دس بجے سوروال بائی پاس پہنچے گی، جہاں دوپہر کا وقفہ ہوگا۔ آرام کے بعد 3.30 بجے سفر دوبارہ شروع ہوگا۔ سوروال بائی پاس سے دُبی بناس تک تقریباً نو کلومیٹر چلے گی اور دُبی بناس پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا سوائی مادھوپور ضلع میں داخل

اس کے بعد یاترا دہلود میں رات کا قیام کرے گی۔ اس سے پہلے، دوپہر کے آرام کے دوران، راہل گاندھی کئی کسانوں اور سماجی کارکنوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ یاترا میں سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے مل رہے ہیں اور ان سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی باتیں پوری توجہ سے سن رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ یاترا میں ان کے ساتھ آنے والے وزیر اعلیٰ سے بھی لوگوں کے مسائل حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.