ETV Bharat / state

اجمیر: سبزی منڈی میں کورونا گائڈ لائنس کی خلاف ورزی

author img

By

Published : May 18, 2021, 1:25 PM IST

اجمیر کی سبزی منڈی میں عوام کورونا گائڈ لائنس کی خلاف ورزی کرتے نظر آئے جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کئی لوگوں کے چالان کاٹے۔

اجمیر: سبزی منڈی میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی
اجمیر: سبزی منڈی میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی

راجستھان میں کورونا کے معاملے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب کہ اس وبا سے اب تک کثیر تعداد میں لوگوں کی اموات بھی ہوچکی ہے۔ اس کے پیش نظر ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

وہیں لاک ڈاؤن کے درمیان اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت کے لئے حکومت نے راشن کی دکانیں اور سبزی منڈی کو کھولنے کی اجازت دی ہے جس کا بے جا فائدہ اٹھاتے ہوئے آج اجمیر کی سبزی منڈی میں عوام کورونا گائڈ لائنس کی خلاف ورزی کرتے نظر آئے۔

ویڈیو

اس دوران لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے رام گنج پولیس کے عہدیدار سبزی منڈی پہنچے، جہاں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررہے لوگوں پر کاروائی کرتے ہوئے چالانات کاٹے گئے، اس موقع پر پولیس نے سخت لہجے میں کہا کہ سبزی منڈی میں اگر اس طرح کے حالات رہے تو منڈی کو بھی بند کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.