ETV Bharat / state

اجمیر درگاہ علاقے میں تین منزلہ عمارت اچانک زمین بوس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 12:53 PM IST

اجمیر درگاہ علاقے میں تین منزلہ عمارت کے اچانک زمین بوس
اجمیر درگاہ علاقے میں تین منزلہ عمارت کے اچانک زمین بوس

Building Collapsed in Ajmer: اجمیر درگاہ علاقے میں ایک تین منزلہ عمارت کے اچانک زمین بوس ہونے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ درگاہ انجمن دفتر کے پیچھے درگاہ کے پانچ نمبر گیٹ پر یہ حادثہ پیش آیا۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

اجمیر درگاہ علاقے میں تین منزلہ عمارت کے اچانک زمین بوس

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر درگاہ علاقے میں ایک تین منزلہ عمارت کے اچانک زمین بوس ہونے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ درگاہ انجمن دفتر کے پیچھے درگاہ کے پانچ نمبر گیٹ پر یہ حادثہ پیش آیا۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دوپہر میں اس بلڈنگ کا کچھ حصہ بھر بھرا کر گرنے لگا تھا۔ احتیاط کے طور پر بلڈنگ کو خالی کروا دیا گیا اور وہاں کا راستہ بند کر دیا گیا۔ بلڈنگ گرنے کی اطلاع پر ضلع پولیس کپتان ایس پی چونہ رام جاٹ اور دیگر ضلع انتظامیہ افسران موقع پر پہنچے۔ جائے وقوع پر خادموں کے انجمن کے سیکرٹری سید سرور چشتی بھی موجود رہے۔ بلڈنگ کے ملبہ تلے کچھ لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ کے سبب این ڈی آر ایف اور میڈیکل ٹیم بھی ریسکیو میں لگائی گئی۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

عالمی مشہور حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی درگاہ کے قریب پانچ نمبر گیٹ پر گری تین منزلہ بلڈنگ کے معاملے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن ضلع انتظامیہ اور پولیس محکمہ نے اب درگاہ کے چار دروازوں سمیت گلی اور راستہ بند کروا دیا ہے, علاقے کی بجلی سپلائی بھی بند کر دی گئی ہے اور بلڈنگ کا ملبہ اٹھانے کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔ انجمن ممبر کے ساتھ درگاہ تھانہ علاقہ پولیس نے رات میں گشت کر اس پاس کا بھی جائزہ لیا, پولیس ڈپٹی گوری شنکر نے زائرین اور مقامیوں سے گزارش کی ہے کہ حادثے والی جگہ سے دور رہیں, بروز بدھ کے روز صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک درگاہ کے 4 گیٹ اور لنگر خانہ - چھتری گیٹ کے بازار بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر شریف کی درگاہ پر صوفیانہ انداز میں نئے سال کا جشن

غور طلب ہے کہ درگاہ کے اس پاس کچھ ایسی عمارتیں ہیں جنہیں خالی کرنے کے نوٹس بھی جاری کیے جا چکے ہیں, ان بلڈنگوں کی حالت بھی بےحد نازک بنی ہوئی ہے, ایسے میں اب خواجہ صاحب کے 812 عرس میں کوئی بڑا حادثہ نہ ہو اس کو بھی لے کر ضلع انتظامیہ الرٹ ہے, ایسے میں خادموں کی انجمن نے بھی ضلع انتظامیہ اور پولیس کو اپنا پورا تعاون دینے کی بات کہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.