ETV Bharat / state

Pakistani Pilgrims پاکستان سے تقریباً 400 زائرین کا گروپس بھی زیارت کے لئے اجمیرآئے گا

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 2:51 PM IST

پاکستان سے تقریباً 400 زائرین کا گروپس بھی زیارت کے لئے اجمیرآئے گا
پاکستان سے تقریباً 400 زائرین کا گروپس بھی زیارت کے لئے اجمیرآئے گا

پاکستان سے تقریبا 400 زائرین پر مشتمل ایک وفد اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی زیارت کے لئے بھارت آئے گا۔ضلع انتظامیہ اور پولیس نے جانب سے تمام تر سہولیات اور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ Pakistani Pilgrims

پاکستان سے تقریباً 400 زائرین کا گروپس بھی زیارت کے لئے اجمیرآئے گا

اجمیر:عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 811 ویں عرس میں جہاں لاکھوں زائرین شرکت کریں گے وہیں پڑوسی ملک پاکستان سے تقریباً 400 زائرین کا ایک گروپ بھی زیارت کے لئے بھارت آئے گا۔400 Pakistani Pilgrims Will Arrive In Ajmer Sharif During URS

پاکستانی زائرین کی رہائش، خوراک اور سیکیورٹی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور ضلع پولیس کی جانب سے تمام تر انتظامات کے لئے تیاری شروع کر دی ہے۔

ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستانی زائرین کی اجمیر شریف میں عرس میں شرکت کے لئے آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔اس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔

فی الحال پاکستانی زائرین کی تصدیق شدہ تعداد کے حوالے سے ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے کوئی پیغام موصول نہیں ہوا ہے۔لیکن درگاہ کمیٹی کے نائب صدر منور خان کے مطابق 300 سے 400 پاکستانی زائرین کے اجمیر پہنچنے کا امکان ہے۔اس کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے پاکستانی زائرین کے قیام کے لئے سینٹر گرل اسکول، چوڑی بازار، اجمیر میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔

پاکستان سے تقریباً 400 زائرین کا گروپس بھی زیارت کے لئے اجمیرآئے گا
پاکستان سے تقریباً 400 زائرین کا گروپس بھی زیارت کے لئے اجمیرآئے گا

پولیس انتظامیہ سمیت محکمہ انٹیلی جنس بھی الرٹ ہو گیا ہے۔ درگاہ کمیٹی نے پاکستانی زائرین کے لئے درگاہ میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان کی دیکھ بھال کے لئے بھی مناسب انتظامات کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Siddharth Nigam Visit Ajmer Dargah اداکار سدھارتھ نگم نے اجمیر درگاہ پر حاضری دی

اجمیر درگاہ کمیٹی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی زائرین کے لئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔پاکستانی زائرین کے لئے آرام گاہ کے قریب بسوں کی پارکنگ کے لئے بھی وسیع انتظامات کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ زائرین کی سیکیورٹی کے پیش نظر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنوری میں حضرت خواجہ غریب نواز کے 811ویں عرس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک و بیرون ملک سے زائرین کی بڑی تعداد حاضری دے گی۔400 Pakistani Pilgrims Will Arrive In Ajmer Sharif During URS

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.