ETV Bharat / state

Siddharth Nigam Visit Ajmer Dargah اداکار سدھارتھ نگم نے اجمیر درگاہ پر حاضری دی

author img

By

Published : Dec 30, 2022, 11:49 AM IST

ٹی وی اداکار سدھارتھ نگم نے معروف درگاہ حضرت خوجہ غریب نوازؒ کے درگاہ پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے گلپوشی اور چادر پوشی بھی کی۔Actor Siddharth Nigam arrived to visit the dargah, pray for upcoming film

اجمیر درگاہ پر حاضری دی
اجمیر درگاہ پر حاضری دی

اجمیر درگاہ پر حاضری دی

اجمیر: ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع مشہور درگاہ خواجہ معین الدین چشتیؒ کے درگاہ پر اداکار سدھارتھ نگم نےحاضری دی۔ انہوں نے صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر اور پھولوں کا نذرانہ پیش کیا، اس کے علاوہ انہوں نے اپنی آنے والی نئی فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان' کی کامیابی کی خصوصی دعا مانگی۔Actor Siddharth Nigam arrived to visit the dargah, pray for upcoming film


ٹی وی سیریلوں میں بہترین کردار ادا کرنے والے سدھارتھ نگم نے حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ پہنچ کر دعائیں مانگیں،اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے لوگوں بے تاب نظر آئے،درگاہ پر حاضری دینے آئے اداکار اپنے ایک قریبی دوست کے ساتھ نظر آئے، درگاہ میں موجود زائرین اور اداکار کے مداحوں کی بھیڑ لگ گئی اور ہر کوئی سیلفی لیتا نظر آیا۔

اداکار نے ہجوم سے بچتے ہوئے خواجہ صاحب کے مزار مبارک پر حاضری دی اور بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ آنے والی نئی فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان بھائی جان" کی کامیابی کی دعا ئیں مانگیں۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں سدھارتھ نگم نے کہا کی ان کی خواہش تھی کہ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں حاضری دیں، اور آخرکار طویل عرصے کے بعد انہیں خواجہ غریب نواز کے دربار حاضری اور زیارت کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہاں آکر ،دعائیں مانگ کر اور حاضری درج کراکر انہیں بے حد سکون حاصل ہوا ہے۔

سدھارتھ نگم نے فلم "دھوم تھری" کے علاوہ مختلف ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،فی الحال سلمان خان کے ساتھ ان کی آنے والی فلم.ؤ "کسی کا بھائی کسی کی جان بھائی جان" نئے سال 2023 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں:TV Actor Gaurav S Bajaj اداکار گورو بجاج کی خواجہ غریب نواز درگاہ پر حاضری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.