ETV Bharat / state

Youth Interaction Program in Pulwama: پلوامہ میں یوتھ انٹریکشن پروگرام کا اہتمام

author img

By

Published : May 13, 2022, 11:33 AM IST

پلوامہ میں یوتھ انٹریکشن پروگرام کا اہتمام
پلوامہ میں یوتھ انٹریکشن پروگرام کا اہتمام

ضلع پلوامہ میں تعمیر وترقی کے سلسلے میں یوتھ انٹریکشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام ویژن پلوامہ 2047 کے بینر تلے منعقد کیا گیا۔ Youth Interaction Program in Pulwama

پلوامہ: جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے نکس علاقے میں تعمیر وترقی کے حوالے سے ویژن پلوامہ 2047 کے بینر تلے یوتھ انٹریکشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری کے علاوہ دیگر محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے کے نوجوانوں نے انتظامیہ کے سامنے اپنے مسائل رکھیں اور انہیں جلد از جلد پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔ Youth Interaction program under banner of Vision Pulwama

نکس علاقے کے مختلف نوجوانوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ 'مہاجر کالونی کے قریب ہیلتھ سینٹر قائم کیا جائے ساتھ ہی پبلک لائبریری، بچوں کے لیے پارک وغیرہ بنایا جائے۔ جبکہ آربل علاقے کے نوجوانوں نے علاقے میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ماڈل اسکول میں نصابی سرگرمیوں کے لیے کھیل کے میدان کی اپیل کی۔ وہیں گابرپورہ علاقے کے نوجوانوں نے علاقے میں خود روزگار اور مہارت کی ترقی کے پروگرام، بنیادی ترقیاتی اقدامات، پی ایچ سی میں عملے کی کمی پی ایچ سی کی منتقلی وغیرہ پر بات چیت کی۔ Health center in Pulwama

پلوامہ میں یوتھ انٹریکشن پروگرام کا اہتمام

ڈی سی نے علاقے کے نوجوانوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو جلد از جلد پورہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'ضلع یا کسی بھی علاقے کی تعمیر وترقی علاقے کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'قصبہ جات کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں تعمیر وترقی کو ممکن بنانے کے لیے انتظامیہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر اس طرح کے پروگرام منعقد کرے گی۔' Deputy Commissioner Pulwama Basir-ul-Haq Chaudhry on Youth

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.