ETV Bharat / state

اونتی پورہ میں وکست بھارت سنکلپ پروگرام منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 6:20 PM IST

viksit bharat programme south kashmir جموں و کشمیر میں سرکاری سطح پر ’’وکست بھارت سنکلپ‘‘ کے تحت پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

اونتی پورہ میں وکست بھارت سنکلپ پروگرام منعقد
اونتی پورہ میں وکست بھارت سنکلپ پروگرام منعقد

اونتی پورہ میں وکست بھارت سنکلپ پروگرام منعقد

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے قصبہ اونتی میں پورہ میں ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ کے حوالے سے منگل کو ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت اے ڈی سی اونتی پورہ، ظفر حسین شال نے انجام دی۔ اس دوران مقامی لوگوں اور اسکولی بچوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ سرکاری ملازمین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں شرکاء کو جانکاری دی گئی۔ جبکہ تقریب میں موجود مقررین نے موضوع کے حوالے سے اپنے تاثرات پیش کئے۔ ادھر، مختلف محکموں کی جانب سے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جن کے ذریعے لوگوں کو سرکاری اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا رہی تھی۔ پروگرام میں اسکولی بچوں کی جانب سے ثقافتی پروگرامز بھی منعقد ہوئے جس میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ پروگرام کے دوران مقررین نے مجموعی ترقی کو فروغ دینے میں وکست بھارت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: وکست بھارت سنکلپ یاترا کا سلسلہ جاری، ضلع کی 190 پنچایتوں میں مکمل

اے ڈی سی اونتی پورہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کے فوائد اب روز روشن کی طرح عیاں ہیں اسی وجہ سے سرکاری سطح پر اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ عوام بھی اب ان پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مکمل کرنے میں ضلع انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ’’آج کے اس پروگرام میں جہاں مرکزی اسکیموں کی جانکاری فراہم کی گئی وہیں انتظامیہ نے اپنی حصولیابیوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.