ETV Bharat / state

Pulwama boys shine at Philippines: مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے اویس کی وطن واپسی پر شاندار استقبال

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 8:47 PM IST

Updated : Jul 27, 2022, 9:32 PM IST

فلپائن میں ہونے والے مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے اویس کا جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔Two Pulwama boys shine at Philippines

مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والا اویس کا شاندار استقبال
مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والا اویس کا شاندار استقبال

ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان اویس یعقوب اور معروف ہلال نے فلپائن میں ہونے والے بین الاقوامی مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغے جیت کر وادی کا نام روشن کیا تھا۔Two Pulwama boys shine at Philippines

مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے اویس کی وطن واپسی پر شاندار استقبال

23 سالہ اویس یعقوب جو کہ مورن پلوامہ سے تعلق رکھتے اور معروف ہلال فرست بل پانپور سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے اپنے کیٹیگریز میں کانسے کے تمغے جیتے۔ اس بین الاقوامی مارشل آرٹ چیمپئن شپ کا انعقاد فلپائن میں 18-24 جولائی تک جاری رہا۔ اس ضمن میں اویس نے بتایا کہ یہ ان کا بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا خواب تھا جو اب حقیقت میں تبدیل ہوگیا۔ اویس اپنے وزن کے زمرے میں تیسرے نمبر پر رہے۔

اس کھیل مقابلے میں 20 مملک کے کھیلاڑیوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا تجربہ تھا جہاں سے مجھ کچھ سیکھنے کو ملا تاہم اچھی کارکردگی کے لیے سخت محنت کرنی ضروری ہیں۔ واضح رہے کہ اویس نے قومی سطح پر 11 گولڈ میڈل جیتے ہیں، چھ ریاستی سطح پر چاندی کے تمغے اور 17 سونے کے تمغے اور
آل انڈیا مکسڈ مارشل آرٹ فیڈریشن کے عہدیدار نے اسے دوسرا بہترین مکسڈ مارشل آرٹ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Pampore Teenager Flying To Philippines: بین الاقوامی مارشل آرٹس چیمپئن شپ کےلیے پامپور کے نوجوان کا انتخاب

Last Updated : Jul 27, 2022, 9:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.