ETV Bharat / state

samagm at Gamraj Tral: گامراج ترال میں سالانہ سماگم پروگرام

author img

By

Published : Jul 24, 2022, 8:55 PM IST

گامراج ترال میں سالانہ سماگم پروگرام کا انعقاد
گامراج ترال میں سالانہ سماگم پروگرام کا انعقاد

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع گامراج ترال گرمت سماگم کا اہتمام کیا گیا۔ اس سماگم میں ملک میں امن و امان، بھائی چارہ برقرار رہے، اس کے لیے گردوارہ میں خصوصی دعائیں کی گئی۔ وہیں سماگم میں شرکت کرنے والوں کے لیے خصوصی لنگر اہتمام کیا گیا تھا۔ Yearly samagm at Gamraj Tral

ترال: جموں و کشمیر کے گامراج ترال میں واقع گردوارے میں آج گرمت سماگم کا اہتمام کیا گیا۔ اس سماگم میں سکھ عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔ سماگم میں شرکت کرنے والوں کے لیے خصوصی لنگر قائم کیے گئے تھے۔ Yearly samagm at Gamraj Tral

گامراج ترال میں سالانہ سماگم پروگرام کا انعقاد

سماگم میں گذشتہ دنوں سے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مہلک وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جب کہ ترال علاقے میں روایتی بھائی چارے کے فروغ کے لیے بھی خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بھی کنگلورہ اور سیموہ میں سکھ سماگم منعقد ہوئے جہاں سکھ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

'مرنے کے بعد گر میری چتا کی راکھ کشمیر کی سڑکوں پر ڈالی جائے تو مجھے سکون حاصل ہو'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.