ETV Bharat / state

پلوامہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، نیوہ ٹیم نے کیا خطاب اپنے نام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 8:51 PM IST

ضلع پلوامہ میں پولیس کے زیر اہتمام ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلہ میں نیوہ کی ٹیم نے پارگام کرکٹ ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پولیس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ Police T20 cricket tournament concludes at newa pulwama

پلوامہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، نیوہ ٹیم نے کیا خطاب اپنے نام
پلوامہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، نیوہ ٹیم نے کیا خطاب اپنے نام

پلوامہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، نیوہ ٹیم نے کیا خطاب اپنے نام

پلوامہ: جموں وکشمیر پولیس نے سویک ایکشن پروگرام کے تحت جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوہ سپورٹس سٹیڈیم میں ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں تحصیل نیوہ کی 16 ٹیموں نے شرکت کی۔ پیر کو پولیس کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ نیوہ اور پارگام کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں نیوہ کی ٹیم نے جیت درج کرکے ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔

قبل ازیں، ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے پولیس کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں کیا گیا۔ وہیں آج کی اختتامی تقریب پر اے ایس پی پلوامہ تنویر احمد نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹورنامنٹ کے آخر پر ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں کھلاڑیوں، فاتح ٹیم کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے بات کرتے ہوئے پلوامہ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں اس طرح کے مزید ٹورنامنٹس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ایس ایس پی پلوامہ، تنویر احمد، نے کہا: ’’پولیس کی جانب سے ہر سال اسپورٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں بھی ہر ضلع میں کھیل کود کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو بہتر انفراسٹرکچر فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں کے ساتھ منسلک رہ سکیں۔

مزید پڑھیں: Youth Demand Playground in Bamnoo Pulwama: بامنو، پلوامہ میں کھیل کا میدان تعمیر کرنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس جہاں ایک جانب منشیات مخالف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہیں دوسری جانب آئے روز منشیات کے کاروبار سے منسلک افراد کو پکڑنے میں بھی کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیل کود کی جانب راغب کرنے کی غرض سے پلوامہ پولیس نے سویک ایکشن پروگرام کے تحت نیوہ سپورٹس سٹیڈیم میں ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.