ETV Bharat / state

Kabaddi Tournament in Pulwama پلوامہ میں نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 9:47 PM IST

نشا مکت بھارت ابھیان مہم کے پلوامہ ضلع میں کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ضلع پلوامہ کے 8 ٹیموں نے شرکت کی۔

night-kabaddi-tournament-concluded-in-pulwama
پلوامہ میں نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

پلوامہ میں نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پہلی مرتبہ نائٹ کھیلوں کا آغاز کیا گیا، اسی کڑی کے تحت ضلع میں کبڈی ٹورنامنٹ شروع کیا گیا اور وہ آج اختتام پذیر ہوا ہے۔واضح رہے کہ اس کبڈی ٹورنامنٹ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کیا تھا۔ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد ضلع انتظامیہ پلوامہ اور محمکہ کھیل کود نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

کبڈی ٹورنامنٹ کی شروعات نشا مکت بھارت ابھیان مہم کے تحت کیا گیا تھا جس میں ضلع پلوامہ کے سبھی تحصیلوں کے بچوں نے شرکت کی۔ اس نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ میں ضلع پلوامہ کی 8 ٹیمیوں نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا اختتامی میچ پلوامہ یونائیٹڈ اور لارکی ہنٹرس کے درمیان کھیلا گیا ہے۔ اس مقابلے میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کر کے حاضرین کے دل خوش کر دیئے۔

کھیل کے دوران کھلاڑیوں میں کافی جوش نظر آئی اور انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم اور محمکہ کھیل کود کے ضلع آفسر جگدیش رائے شرما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ مزید منقعد ہونے چاہیے، تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے۔

مزید پڑھیں: Night kabaddi tournament: پلوامہ میں نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ کبڈی کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کو بھی رات کے دوران شروع کیا جانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کھیل کود کے ساتھ منسلک ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے کھیل مقابلے بلاک لیول پر بھی منقعد کیے جانے چاہیے تاکہ نوجوانوں کھیلوں کی طرف راغب ہو۔
محکمہ کھیل کود کے آفسر جگدیش رآئے نے کہا کہ محمکہ کھیل کود زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے ضلع میں دوسری کھیلوں کو بھی شروع کرینگے تاکہ نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف محو کر کے بری چیزوں سے دور رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ مزید کھیلوں کو بھی جلدی ہی شروع کیا جائے گا جس میں حصہ لینے کے لئے نوجوانوں کو سامنے آنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.