ETV Bharat / state

پلوامہ: صحافیوں کو قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی دوائیں تقسیم

author img

By

Published : May 24, 2021, 5:03 PM IST

پلوامہ: محکمہ آیوش نے صحافیوں کو قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی دوائیں تقسیم کیں
پلوامہ: محکمہ آیوش نے صحافیوں کو قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی دوائیں تقسیم کیں

یقینا صحافیوں کا کام مشکلات سے پُر ہے خاص طور پر یہ صحافی حضرات لاک ڈاؤن کے دوران فرنٹ لاٸن ورکرز کے طور پر کام کر رہے ہیں اور پوری تندہی سے اپنا کام انجام دے رہے ہیں۔

ایسے حالات میں جہاں کورونا وبا ہر خاص و عام کو اپنی زد میں لے رہا ہے، صحافی حضرات کے بھی اس وائرس سے متاثر ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔ ان باتوں کے پیش نظر محکمہ آیوش نے آج پلوامہ میں صحافیوں کو قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی دوائیں تقسیم کیں۔

محکمہ آیوش نے صحافیوں کو قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی دوائیں تقسیم کیں

آیوش ٹیم میں شریک میڈیکل آفسر پلوامہ علی محمد نے کہا کہ' ان ادویات کا استعمال سے انسان کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے اور وہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے مقابلہ کرسکتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'صحافی حضرات لوگوں تک معلومات پہنچانے کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ گھومتے رہتے ہیں، اس لیے انہیں ان ادویات کی اشد ضرورت ہے، جس سے یہ اپنے آپ کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

ایوش آفسر نے کہا کہ 'وہ آگے بھی فرنٹ لاٸن ورکرس کے لئے ایسےاقدامات اُٹھاتے رہیں گے، تاکہ فرنٹ لاٸن ورکرس کو اس بیماری سے بچایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.