ETV Bharat / state

Curfew in Pulwama: پلوامہ میں کرفیو نافذ

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 10:22 AM IST

Updated : Jul 14, 2021, 10:31 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کے روز ہوئے تصادم آرائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ عسکریت پسند ہلاک کیے گئے، جس کے فوراً بعد ضلع انتظامیہ نے علاقے میں سخت کرفیو نافذ کیا ہے اور کسی کو بھی اپنے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

Curfew imposed in pulwama
پلوامہ میں کرفیو نافذ

پولیس کے ایک سینئر آفیسر کے مطابق "پابندیاں اور کرفیو پورے پلوامہ قصبے میں نافذ کی گئی ہے۔ یہ اقدامات احتیاطی طور پر اُٹھائے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ "

ویڈیو

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "اس حوالے سے پولیس کی گاڑیوں میں نصب کیے گئے لاؤڈ اسپیکر سے عوام کو اپنے گھروں میں محدود رہنے کی گذارش کی جا رہی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:

Pulwama Encounter: پلوامہ میں تصادم، تین عسکریت پسند ہلاک



دریں اثنا انتظامیہ نے خطے میں انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کر دیا ہے۔

واضع رہے کہ آج رات شروع ہوئی تصادم آرائی کے دوران تین عسکریت پسند ،جن میں پاکستان کے رہنے والےلشکر طیبہ کے کمانڈر اعجاز اور دو مقامی عسکریت پسند شامل تھے۔

Last Updated :Jul 14, 2021, 10:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.