ETV Bharat / state

PHC Tahab Blood Donation Camp: پی ایچ سی ٹہاب میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 3:35 PM IST

پی ایچ سی ٹہاب میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد
پی ایچ سی ٹہاب میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد

پبلک ہیلتھ سینٹر ٹہاب پلوامہ میں ایوشمان بہاو کے تحت منعقد کیے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں 23 رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔

پی ایچ سی ٹہاب میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پبلک ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) ٹہاب میں محکمہ صحت نے ایک عطیہ خون کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں ضلع اسپتال پلوامہ کے ڈاکٹروں، نیم طبی عملہ کے ساتھ ساتھ مقامی رضاکاروں نے خود کا عطیہ پیش کیا۔ کیمپ کے دوران خون کے 23 پائنٹس جمع کیے گئے جن کو ضلع ہسپتال پلوامہ کے بلڈ بینک کے سپرد کیا گیا، تاکہ عطیہ کیا ہوا خون ضرورت مندوں کے کام آ سکے۔

کیمپ کا افتتاح بلاک میڈیکل آفیسر، پلوامہ، ڈاکٹر عرفانہ غنی نے محکمہ کے دیگر افسران کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر بی ڈی او نے عوام سے بلڈ ڈونیشن کیمپس میں شرکت کرکے خون کا عطیہ پیش کرنے کی ترغیب دی تاکہ عطیہ کیا ہوا خون ایمرجنسی کے دوران کسی ضرورتمند کی زندگی بچانے میں کام آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ’’خون عطیہ کرنے سے نہ تو خون کی کمی ہوتی ہے اور نہ ہی عطیہ کرنے والے کو کسی قسم کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ چند دنوں کے اندر ہی جسم میں خون کی مقدار برابر ہو جاتی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Tral Blood Donation Camp: سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد

ڈاکٹر عرفانہ نے مزید کہا: ’’ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی ’ایوشمان بہاو مہم‘ جاری ہے جس کے تحت افسران کو بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت ملی ہے۔‘‘ ڈاکٹر عرفانہ کے مطابق ’’اس مہم کے تحت ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے مزید کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ جبکہ اس مہم کے دیگر مختلف اقسام کے پروگرامز بھی انجام دیے جائیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.