ETV Bharat / bharat

گیانواپی معاملہ: وضو خانے میں مبینہ شیولنگ کی پوجا کے خلاف مسلم فریق کی عرضی مسترد - Gyanvapi Case

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 10:02 PM IST

مسلم فریق نے وارانسی میں واقع گیانواپی مسجد میں پوجا پاٹ کی اجازت کے لیے دائر درخواست کے خلاف بھی عرضی دائر کی تھی جسے سول جج نے مسترد کر دیا۔

گیانواپی معاملہ: وضو خانے میں مبینہ شیولنگ کی پوجا کے خلاف مسلم فریق کی عرضی مسترد
گیانواپی معاملہ: وضو خانے میں مبینہ شیولنگ کی پوجا کے خلاف مسلم فریق کی عرضی مسترد (فوٹو: ای ٹی وی بھارت)

وارانسی: سول جج (سینئر ڈویژن) ہتیش اگروال کی عدالت نے گیانواپی کمپلیکس میں فوری پوجا اور راگ بھوگ سمیت دیگر مطالبات کے خلاف مسلم فریق کی طرف سے دائر کی گئی عرضی کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت کے لیے 20 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال شیلیندر یوگی راج کی جانب سے انہوں نے گیانواپی کے احاطے میں پوجا اور راگ بھوگ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ اس کے بعد انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے ایک درخواست دائر کی جس میں مقدمے کی برقراری پر سوالات اٹھائے گئے اور ہندو فریق کی عرضی کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلم فریق نے کہا کہ گیانواپی مسجد پلاٹ نمبر 9130 پر 600 سال سے زیادہ عرصے سے کھڑی ہے۔ یہاں وارانسی اور آس پاس کے مسلمان دن میں پانچ بار نماز ادا کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ نے عبادت گاہ ایکٹ 1991 کو نافذ کیا۔ اس ایکٹ کی ایک ایک شق یہ ہے کہ مذہبی مقامات جو 15 اگست 1947 کو تھے، وہ اسی حالت میں رہیں گے۔ گیانواپی مسجد وقف جائیداد ہے۔ اس سے متعلق اتھارٹی یوپی سنی سنٹرل بورڈ آف وقف لکھنؤ کے پاس ہے۔ ایسی صورت حال میں اس عدالت کے پاس سماعت کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔ قانون کے مطابق اس کیس کو خارج کیا جانا چاہیے۔

وہیں ہندو فریق شیلیندر یوگی کے وکیل ایس کے دیواردی نے کہا کہ 'عدالتی کمیشن کی کارروائی کے دوران پائے گئے مبینہ شیولنگ کی پوجا اور آرتی کرنا ان کا سول رائٹ ہے اور انہیں اس سے روکا نہیں جانا چاہیے۔ اے ایس آئی سروے میں ملنے والی چیزوں سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک مندر ہے۔ غیر قانونی تعمیرات کے ذریعے وہاں مسجد بنائی گئی۔ وقف بورڈ یہ فیصلہ نہیں کرے گا کہ شیولنگ کی پوجا کہاں کی جائے گی اور کہاں نہ کی جائے۔' ہندو فریق کے وکیل کے مطابق 'یہ بھی کہا گیا کہ کاشی وشوناتھ مندر ایکٹ میں اراضی نمبر-9130 کو دیوتا کا مقام مانا گیا ہے۔ اسے مسجد بنانے والوں کا مقصد صدیوں تک ہندوؤں کو اذیت دینا تھا۔ مندر کے تمام ثبوت چھوڑے گئے ہیں۔ لہٰذا مسلم فریق کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت کی جائے۔'

مزید پڑھیں: گیانواپی کے اصل معاملے پر فاسٹ ٹریک کورٹ میں آج سماعت، جانیں کن کن معاملات پر ہوگی بحث

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.