ETV Bharat / state

Muharram Procession in Tral عزاداروں کیلئے مناسب انتظامات کیے جائیں، اپنی پارٹی

author img

By

Published : Jul 23, 2023, 9:50 PM IST

apni-party-demands-better-arrangements-for-muharram-mourners
پنی پارٹی پلوامہ صدر, غلام محمد

اسلامی نئے سال کا چاند نظر آ چکا ہے، چاند نظر آنے کے ساتھ ہی اسلامی برس 1445 ہجری کی شروعات ہوچکی ہے، یوم عاشورہ 28 جولائی کو ہوگا۔

عزاداروں کیلئے مناسب انتظامات کیے جائیں، اپنی پارٹی

ترال: محرم الحرام کے پیش نظر جموں کشمیر اپنی پارٹی کے پلوامہ کے ضلع صدر غلام محمد میر نے پارٹی کے یوتھ صدر سید تجلی اندرابی کے ہمراہ آج ترال کے پنیر جاگیر گاؤں کا دورہ کیا تاکہ وہاں گاؤں کی شیعہ برادری کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔

اس موقع پر جی ایم میر نے شعیہ برادری کے ساتھ کئی امور پر تبادلہ خیال کیا، اور حکومت سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کے لیے پانی، بجلی سمیت تمام بنیادی سہولیات دستیاب رکھے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے جی ایم میر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کو موصوف نے غور سے سنا اور ان پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی ایم میر نے بتایا کہ شعیہ کمیونٹی ہمارے سماج کا ایک اہم حصہ ہے جو ہمارے دکھ سکھ میں شریک رہتے ہیں اور اس لیے میں نے آج یہاں آکر عزاداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزه لیا کیونکہ محرم کی دس، تاریخ کو پنر جاگیر میں پورے جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے عزادار بڑی تعداد میں شمولیت کرتے ہیں اور نواسہ رسول صلی علیہ وسلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو عقیدت کا خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Muharram Preparations ترال انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

میر نے انتظامیہ سے علاقہ کے لیے بلا خلل بجلی، پانی اور دیگر خدمات کو بہم رکھنے کی اپیل کی تاکہ عزاداروں کو کسی بھی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.