ETV Bharat / state

Dadsara Water Supply Scheme: واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع ہونا خوش آئند: الطاف ٹھاکر

author img

By

Published : Jun 1, 2022, 12:41 PM IST

1
1

’’ڈاڈسرہ واٹر سپلائی اسکیم Dadsara Water Supply Schemeسے پلوامہ ضلع کے ترال قصبے میں آباد سینکڑوں گھروں کو سہولت فراہم ہوگی‘‘

بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ، ترال علاقے کے لیے 5.30 کروڑ روپے کی واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع کیے جانے پر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سمیت محکمہ جل شکتی کا شکریہ ادا کیا۔ Work on Dadsara Water Supply Scheme Startedانہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع ہونے سے ڈاڈسرہ اور اس کے ملحقہ دیہات کے لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کے حوالے سے درپیش مسائل سے چھٹکارہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ’’واٹر سپلائی اسکیم کی بروقت تکمیل وزیر اعظم نریندر مودی کی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔‘‘ ٹھاکر نے امید ظاہر کی کہ کام فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ علاقے میں پانی کی پریشانی ختم ہوسکے۔ Altaf Thakur on Water Supply Scheme Dadsaraانہوں نے کہا کہ ’’ڈاڈسرہ واٹر سپلائی اسکیم سے پلوامہ ضلع کے ترال قصبے میں آباد سینکڑوں گھروں کو سہولت فراہم ہوگی‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.