ETV Bharat / state

ترال کے کئی دیہات پینے کے پانی سے محروم

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 4:54 PM IST

دھوبی ون ترال میں مقامی خواتین نے خالی مٹکے لیکر خاموش احتجاج بھی کیا اور اپنی روداد سنا کر انتظامیہ تک بات پہنچانے کی کوشش کی۔

WATER SCARCITY HITS SEVERAL VILLAGES IN TRAL TOWN
ترال کے کئی دیہات پینے کے پانی سے محروم

جموں و کشمیر مٰیں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ سب ضلع ترال میں پینے کے پانی کی قلت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عوام زبردست پریشانیوں میں مبتلا ہو گیے ہیں۔

مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام پر ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کر خاموش تماشائی بنے رہنے کا الزام عاید کیا ہے۔

ترال کے کئی دیہات پینے کے پانی سے محروم

ترال قصبہ سے چند کلومیٹر دور دھوبی ون، منگہامہ اور نزدیکی دیہات میں گزشتہ کئی ہفتوں سے پینے کے پانی کی قلت سے لوگ پانی کی بوندھ کو ترس رہے ہیں۔

دھوبی ون ترال میں مقامی خواتین نے خالی مٹکے لیکر ایک خاموش احتجاج بھی کیا اور اپنی روداد سنا کر انتظامیہ تک بات پہنچانے کی کوشش کی۔

انہوں نے شکایت کی کہ انکے گاؤں میں گزشتہ چار روز سے پانی نہیں آ رہا ہے جس کی وجہ سے خواتین کو کئی کلومیٹر کا سفر کر کے پانی لانا پڑتا ہے۔

ایک عمر رسیدہ خاتون نے بتایا کہ انکو دو کلو میٹر دور سے پانی لانا پڑ رہا ہے جبکہ زنگ آلودہ پائپوں کو تبدیل کرنے کے لیے بھی متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنا ہوان ہے۔

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ دھوبی ون گاؤں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.