ETV Bharat / state

Poonch Militant Attack پونچھ میں عسکریت پسندانہ حملہ میں ہلاک فوجی جوانوں کو خراج عقیدت

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 9:01 AM IST

جموں کے پونچھ میں چند ایام قبل ہوئے عسکریت پسندانہ حملے میں پانچ فوجی جوانوں کی موت ہوگئی تھی۔ ان فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اور ان کی یاد میں کینڈل مارچ بھی نکالا گیا۔

فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

پونچھ:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے بھٹہ ڈھوریا نامی علاقہ میں ہوئے عسکریت پسندانہ میں پانچ فوجی جوان ہلاک ہوئے تھے، اس حملہ میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پونچھ کے اسپورٹس اسٹیڈیم سے کینڈل مارچ نکالا گیا۔ اس کینڈل مارچ میں کالج کے طلباء، اسکول کے طلباء، اساتذہ، سماجی کارکنان کے علاوہ ضلع کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر لوگوں نے راشٹریہ رائفلز بٹالین کے جوانوں کی خدمات کو یاد کیا، جنہوں نے پونچھ ضلع کے بھاٹا ڈھوریا میں ہوئے عسکریت پسندانہ حملے میں ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، اس اسپورٹس اسٹیڈیم میں فوجیوں کی تصویر پر گلپوشی کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر مذکورہ اسٹیڈیم سے کیلابازار تک کینڈل مارچ نکالا گیا۔

اس موقع پر ضلع سناتن دھرم سبھا پونچھ کے پردھان کھیترپال، ضلع گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر ایس نریندر سنگھ کے علاوہ تمام مذاہب کے بزرگ شہریوں نے کینڈل مارچ ریلی میں شرکت کی اور فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیں:Poonch militant attack پونچھ میں فوجی ٹرک پر حملہ،عسکریت پسند فوجیوں کی رائفلیں چھین کر فرار

اس موقع پر لوگوں نے اس حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ سے پورا ملک غصے اور انتقام کی آگ میں جل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت ہند پاکستان کے خلاف سخت ایکشن لے اور عسکریت پسندی کا خاتمہ کے لئے سخت اقدام اٹھائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.